کسر صلیب

by Other Authors

Page 115 of 443

کسر صلیب — Page 115

۱۱۵ ایک اور کتاب میں حضور تحریر فرماتے ہیں : خُدا کی ہستی اور وحدانیت کا مسئلہ توریت سے شروع نہیں ہوا بلکہ قدیم سے چلا آتا ہے ہاں بعض زمانوں میں ترک عمل کی وجہ سے اکثر لوگوں کی نظر میں حقیر اور ذلیل ضرور ہوتا رہا ہے۔پس خدا کی کتابوں اور خدا کے نبیوں کا یہ کام تھا کہ وہ ایسے وقتوں میں آتے رہے کہ جب اس مسئلہ توحید پر لوگوں کی توجہ کم رہ گئی ہو اور طرح طرح کے شرکوں میں وہ مبتلا ہو گئے ہوں۔یہی مسئلہ دنیا میں ہزاروں دفعہ صیقل ہوا اور ہزاروں دفعہ پھر زنگ خوردہ ہو کر لوگوں کی نظروں سے چھپ گیا اور جب چھپ گیا تو پھر خدا نے اپنے کسی بندہ کو بھیجا تا نئے سر سے اس کو روشن کر کے دکھلائے ہم سے پس توحید کا قدیم زمانوں سے ہر مذہب میں کسی نہ کسی شکل میں پایا جانا اور سب مذاہب کی اصولی تعلیموں میں اس کا موجود ہونا اس امر کی دلیل ہے کہ توحید کا عقیدہ درست اور بہر حق ہے۔۔دوشری در بیل : توحید کے حق میں دوسری دلیل کے طور پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے قانون قدرت اور کائنات عالم کو پیشین فرمایا ہے۔حضور نے بیان فرمایا ہے کہ کائنات عالم پر ایک نظر کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ خُدا نے دنیا کو گول طرز پر پیدا فرمایا ہے اور کائنات عالم اور اس کی اشیاء کا گول ہوتا توحید پر دلالت کرتا ہے۔کیونکہ کرویت وحدت سے مناسبت رکھتی ہے۔حضور نے اس دلیل کو اپنی مختلف کتب میں بڑی صراحت سے بیان فرمایا ہے اور اس ضمن میں متعدد مثالیں بھی بیان فرمائی ہیں۔چند حوالہ جات درج ذیل ہیں :- 1 (1) اللہ تعالٰی کی توحید پر یوں تو ہزاروں دلائل ہیں لیکن ایک دلیل بھی عام اور صاف ہے ادر وہ یہ ہے کہ وضع عالم میں ایک کردیت واقع ہوئی ہے اور کہ دیت میں توحید ہی پائی جاتی ہے۔پانی کا ایک قطرہ لو تو وہ بھی گول ہے۔زمین کی شکل بھی گول ہے۔آگ کا شعلہ بھی گول ہی ہے۔ایسا ہی ستار سے بھی گول ہیں۔اگر تثلیث درست ہوتی تو چاہیے تھا کہ ان اشیاء کی شکل و صور بھی سر گوش اور مثلث نما ہوتیں نے سراج دین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب ضت ۳۱ - روحانی خزائن جلد ۱۲ : ٣ -: ملفوظات جلد هشتم صلا به