کسر صلیب

by Other Authors

Page 351 of 443

کسر صلیب — Page 351

۳۵۱ یعنی اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی کہ اسے عیسی ایک مکان سے دوسرے مکان کی طرف نقل کرتا رہ یعنی ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف بہا تا کہ کوئی تجھے پہچان کر دکھ نہ دے۔پھر اسی کتاب میں جابر سے روایت کر کے یہ حدیث لکھی ہے۔کان عیسی ابن مریم بسیح فاذا امسی اكل بقل الصحراء ويشرب الماء القراح (جلد دوم صت) یعنی حضرت علی علیہ السلام ہمیشہ سیاحت کیا کرتے تھے اور ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف سیر کرتے تھے اور جہاں شام پڑتی تھی تو جنگل کے بقولات میں سے کچھ کھاتے تھے اور خالص پانی پیتے تھے۔اور پھر اسی کتاب میں عبد اللہ بن عمر سے روایت ہے جسکی یہ الفاظ ہیں۔قال احب الشي الى الله الغرباء قيل اى شيئ الغرباء قال الذين يفرون بدينهم ويجتمعون إلى عیسی ابن مریم (جلد مث یعنی فرما یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ، سب سے پیارے خدا کی جناب میں وہ لوگ ہیں جو عیسی مسیح کی طرح دین سیکر اپنے ملک سے بھاگتے ہیں۔لہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ بیان اور استعمال بہت واضح ہے۔اگر حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر سر گئے تھے تو ان کے ہجرت کرنے اور جگہ جگہ پھر نے کا کونسا وقت تھا ؟ ان کی ہجرت تو مسلم ہے تاریخی ثبوت ہم الگ دلیل کے طور پر ذکر کریں گے اور اس کو صحیح ماننے کی بنیاد یہ امر ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر ہرگز فوت نہیں ہوئے تھے پس اس استدلال سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام نے صلیب پر وفات نہیں پائی بلکہ زندہ بیچ کہ ہجرت کی اور پھر فوت ہوئے۔انجیلی براہین عیسائیوں پر اتمام محبت کرنے کے لئے چونکہ انجیل کے دلائل زیادہ موثر ثابت ہو سکتے ہیں اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اناجیل سے بھی بکثرت دلائل مسیح کی مصیبی موت کی تردید میں دیئے ہیں۔چنانچہ اب میں ان دلائل کو بیان کرتا ہوں جو از روئے انجیل حضرت مسیح علیہ السلام کی صلیبی موت کی تردید میں حضور نے بیان فرمائے ہیں۔مسیح ہندوستان میں ص ۵۶ - جلد ۱۵: