کسر صلیب

by Other Authors

Page 334 of 443

کسر صلیب — Page 334

۳۳۴ پھر یہی مصنف ایک دوسرے موقع پر لکھتے ہیں :۔" مسیح کی موت اس کی ساری زندگی کا ایک ایسا مرکزی واقعہ ہے جس کا بیان عہد جدید کے نوشتوں میں نہایت ہی شرح وبسط کے ساتھ ہوا ہے کیونکہ اس کی موت ہی ہماری نجات۔کا وسیلہ ہے۔دمتی ۲۸۱۲) اور یہی واقعہ ہمارے سے دلوں کو اسکی محبت و خدمتگذاری سے وابستہ کرتا ہے۔دیوحنا ۱۵ : ۱۳ - ۱۳ کالے ایک اور پادری ڈبلیو۔ایسے۔ٹی گیر ڈنر نے تو صلیب کو اسلام اور عیسائیت کے درمیان بحث کا اصلی اور حقیقی موضوع قرار دیا ہے۔وہ لکھتے ہیں :- " -1 کل امتیازی باتیں صلیب میں درجہ کمال کو پہنچتی ہیں اور تجسم نہیں بلکہ صلیب ہی در اصل مسیحیت اور اسلام کے درمیان بحث کا حقیقی موضوع ہے ؟ " پادری بوٹامل نے صلیب کو عیسائی مذہب کی بنیا د قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ " مسیح کی صلیب مسیحی مذہب کی بنیاد ہے۔اگر صلیب کا واقعہ مسیحی مذہب سے نکال دیا جائے تو بیس مسیحیت کا خاتمہ ہے۔۔۔خداوند مسیح کی آمد کی غرض ہی تضلیب تھی کیونکہ اس کی بغیر نجات نا ممکن تھی مسیح مصلوب ہوا۔دنیا کی نجات ہوئی۔اس بات کا جاننا سمجھنا اور ماننا ہر ایک سیمی پر فرض ہے اور نجات بخش ایمان یہی ہے کہ مسیح ہمارے گناہوں کے لیئے موا اور دفن ہوا اور تیسرے دن مردوں میں سے جی اُٹھایا ہے پھر ایک اور مشہور پادری اسی ضمن میں رقمطرانہ ہیں :۔" مسیحیت سوائے صلیب کے اور کچھ نہیں جانتی۔بجز صلیب کے اور ہمارے سے گتا ہوں کے لئے مسیح کی موت کے بغیر کوئی مسیحیت نہیں ملیب کو خارج کرد و تو مسیحیت کا نعمہ زائل ہو کہ مصیبت ناک سناٹا چھا جائے گا اور اس کا جلوہ ہے آب ہونے سے ظلمت طاری ہو جائے گی۔خدا کا بیٹا جو ہمارے گناہوں کے لئے صلیب پر چڑھا وہی ہماری امید ہے کہ عیسائی پادریوں کے ان حوالوں سے یہ بات پوری طرح واضح ہو جاتی ہے کہ خود عیسائیوں کے نزدیک مسیح کا صلیب پر مرنا حد درجہ اہمیت کا حامل ہے یہ عقیدہ گویا ان کے مذہب کی جان اور روح ہے۔: تفسیر متی منہ سے :۔خدا ئے ثالوث مل : سے مسیح مصلوب ص : باره سوالات مشاب