کسر صلیب — Page 181
1^1 کھانا کھاتا ہے۔اور کیوں کھانا کھانے کا محتاج ہے۔اس میں اصل بھید یہ ہے کہ ہمیشہ انسان کے بدن میں سلسلہ تحلیل جاری ہے۔یہاں تک کہ تحقیقات قدیم اور جدیدہ سے ثابت ہوتا ہے کہ چند سال میں پہلا جسم تحلیل پا کہ معدوم ہو جاتا ہے۔اور دوسرا بدن بدل ما تحلل ہو جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔اب بنیکہ یہ حال ہے تو کس قدر مرتبہ خدائی سے بعید ہو گا کہ اپنے اللہ کا جسم بھی ہمیشہ اڑتا ہے۔اور تین چار برس کے بعد اور جسم آد ہے۔ماسوا اس کے کھانے کا محتاج ہوتا بالکل اس مفہوم کے مخالف ہے جو خدا تعالیٰ کی ذات میں مسلم ہے۔اب ظاہر ہے کہ حضرت مسیح ان حاجت مندیوں سے بری نہیں تھے۔جو تمام انسانوں کو لگی ہوئی ہیں " لے پس جب میسج کا کھانے کا محتاج ہونا ثابت ہو گیا تو وہ کسی صورت میں خدا نہیں ہو سکتے کیونکہ خدا ا کی بستی ہر احتیاج اور ضرورت سے بالا تر ہے۔چھٹی دلیل الوہیت مسیح کے خلاف ایک دلیل یہ ہے کہ ان کی الوہیت قیاس کے خلاف ہے اس دلیل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتاب براہین احمدیہ میں بیان فرمایا ہے۔جہاں آپ نے وضاحت فرمائی ہے کہ اگر حضرت عیسی علیہ اسلام حضرت مریم کے پیٹ سے پیدا ہو کہ خدا ہو سکتے ہیں تو پھر انز روئے قیاس حضرت مریم کے باقی بچے بھی خدائی صفات سے متصف ہونے چاہئیں۔کیونکہ ایک یہ حم سے ایک سا نوع کی پیدائیش ہوتی ہے۔یہ بات خلاف قیاس ہے کہ حضرت مریم کی اولاد میں سے ایک تو خدا ہو اور باقی ایسی اعزازہ سے محروم ہوں اور عام انسانوں کی طرح ہوں۔حضرت سیح موعود علیہ السلام تحریر فرماتے ہیں :- کیا یہ کن ہے کہ ایک ہی ماں یعنی مریم کے پیٹ میں سے پانچ بچے پیدا ہو کہ ایک بچہ خدا کا بیٹا بلکہ خدا بن گیا۔اور چار باقی جو رہے ان بے چاروں کو خدائی سے کچھ بھی حصہ نہ ملا۔بلکہ قیاس یہ چاہتا ہے کہ جب کسی مخلوق کے پیٹ سے خدا بھی پیدا ہو سکتا ہے۔یہ نہیں کہ ہمیشہ آدمی سے آدمی اور گدھی سے گدھا پیدا ہو تو جہاں کہیں کسی عورت کے پیٹ سے خدا پیدا ہو تو پھر اس پیٹ سے کوئی مخلوق پیدا نہ ہو بلکہ جس قدر بیچتے جنگ مقدس صف روحانی خزائن جلد ؟