کسر صلیب

by Other Authors

Page 1 of 443

کسر صلیب — Page 1

نگران مقاله ندا مترم جناب مولانا ابوالعطاء صاحب فاضل جالندھری رائے خاکسار نے یہ مقالہ لفظا لفظا پڑھا ہے۔اس بارے میں مقالہ نگار کو پہلے ھدایات بھی دی گئیں۔میں نہایت خوشی اور مسرت سے اپنی اس رائے کا اظہار کرتا ہوں کہ عزیز عطاء المجیب صاحب را شد ایم اے نے نہایت محنت سے یہ مقالہ مرتب کیا ہے۔انہوں نے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کی جملہ کتب کو اس سلسلہ میں بغور مطالعہ کیا ہے۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظات کو پڑھا ہے اور نہایت عمدہ ترتیب کے ساتھ اپنے مقالہ کو مرتب کیا ہے۔جزاہ اللہ خیر الجزاء - مضمون کی ترتیب ابواب کے لحاظ سے قائم کی گئی ہے۔ہر باب کو پڑھنے سے پوری وضاحت ہوتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعزیز موصوف کے بیان میں کافی زور ہے۔سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش کردہ اقتباسات کو پڑھ کر تو وجد کی تو کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔مقالہ کا طرہ استدلال نہایت واضح اور ٹھوس ہے۔کہ میری رائے میں یہ مقالہ نہایت کامیاب اور مدلل ہے اس کا کوئی حصہ تشنہ نہیں ہے۔الحمد للہ۔دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مقالہ نگار کو اعلیٰ خدمات دینیہ کی توفیق بخشے اور ہمیشہ اپنے افضال و برکات سے نوازہ تا ر ہے۔الہم آمین یا رب العالمین۔39-48 ماشا ربوا فقط می باشنده گریه