کسر صلیب — Page 425
۴۲۵ جو طب کی صدہا کتابوں میں لکھا ہوا پایا جاتا ہے۔ان کتابوں میں سے بعض ایسی ہیں جو عیسائیوں کی تالیف ہیں اور بعض ایسی ہیں کہ جن کے مؤلف مجوسی یا یہودی ہیں اور بعض کے بنانے والے مسلمان ہیں اور اکثر ان میں بہت قدیم زمانہ کی ہیں۔اے (11) " یہ خدا کی عجیب قدرت ہے کہ ہر ایک مذہب کے فاضل طبیب نے کیا عیسائی کیا یہودی اور کیا مجوسی اور کیا مسلمان سب نے اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھا ہے۔اور سب نے اس نسخہ کے بارے میں یہی بیان کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے ان کے حواریوں نے طیارہ کیا تھا اور جن کتابوں میں ادویہ مفردہ کے خواص لکھتے ہیں ان کے دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ نسخہ ان چوٹوں کے لئے نہایت مفید ہے جو کسی۔ضربہ یا سقطہ سے لگ جاتی ہیں اور چوٹوں سے جو خون رواں ہوتا ہے وہ فی الفور اسکی خشک ہو جاتا ہے اور چونکہ اس میں مر بھی داخل ہے اسلئے زخم کیڑا پڑنے سے بھی محفوظ رہتا ہے کہ نسخہ مریم علیمی۔۔۔کیسی صفائی سے ظاہر کر رہا ہے کہ حضرت عیسی واقعہ صلیہ کیسے وقت آسمان پر نہیں اُٹھائے گئے بلکہ زخمی ہو کہ ایک مکان میں پوشیدہ پڑے رہنے اور چالیس دن تک ان کی مرہم پٹی ہوتی رہی۔کیا یہ تمام دنیا کے طبیب ، اسلامی اور عیسائی اور مجوسی اور روسی اور یہودی، جھوٹے ہیں اور تم نیچے ہو ؟ تہ (۱۳) اس مرکب کا نام مرسم عیسی ہے اور مرہم جوار میں بھی اسے کہتے ہیں اور مرہم المرسل بھی اس کا نام ہے۔کیونکہ عیسائی لوگ حواریوں کو مسیح کے رسول یعنی اینچی کہتے تھے کیونکہ ان کو جس جگہ جانے کے لئے حکم دیا جاتا تھا وہ اونچی کی طرح جاتے تھے یہ نہایت عجیب بات ہے کہ جیسا کہ یہ نسخہ طب کے تمام نسخوں سے قدیم اور پرانا ثابت ہوا ہے ویسا ہی یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ دنیا کی اکثر قوموں کے طبیبوں نے اس نسخہ کو اپنی اپنی کتابوں میں لکھا ہے چنانچہ جس طرح عیسائی طبیب اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں لکھتے آئے تھے ایسا ہی روحی طبابت کی قدیم کتابوں میں بھی یہ نسخہ پایا جاتا ہے۔اور زیادہ تر تعجب یہ کہ یہودی طبیبوں نے بھی اس نسخہ کو اپنی کتابوں میں درج کیا ہے اور وہ بھی اس ۵۶ : مسیح ہندوستان میں نشده - جلد 1 : : مسیح ہندوستان میں مث - جلدها سے :- ایام الصلح ۱۶۵ - جلد ۱۴ :