کسر صلیب

by Other Authors

Page 168 of 443

کسر صلیب — Page 168

۱۶۸ وحدہ لاشریک کو روتے ہوئے آملیں گئے۔یہ میں نہیں کہتا بلکہ وہ رُوح کہتی ہے جو میرے اندر ہے۔جس قدر کوئی سچائی سے لڑ سکتا ہے لڑے جس قدر کوئی مکہ کہ سکتا ہے کورے بیشک کر سے۔لیکن آخر ایسا ہی ہوگا۔یہ سہل بات ہے کہ زمین و آسمان مبدل ہو جائیں۔یہ آسان ہے کہ پہاڑ اپنی جگہ چھوڑ دیں لیکن یہ وعد سے مبدل نہیں ہوں گے لے اللہ اللہ یہ تحدی یہ یقین کامل اور غیر متزلزل ایمان صرف اسی کا سر صلیب کے دل میں پیدا ہو سکتا ہے جس کو خدا نے جری اللہ فی حل الانبیاء بنا کر بھیجا ہو۔ایسا دعویٰ کرنا کسی مولوی یا متکلم کا کام نہیں قبل است که تردید الوہیت مسیح کے دلائل کو ترتیب والد بیان کیا جائے۔مناسب معلوم ہوتا ہے۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان اصولی بیانات کو درج کر دوں جو حضور نے الوہیت مسیح کی تردید میں تحریر فرمائے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے الوہیت مسیح کے عقیدہ کے خلاف چار گواہ مقرر فرمائے۔آپ فرماتے ہیں :- "اللہ تعالیٰ نے عیسائیوں کو ملزم کر نے کے لئے چار گواہ ان کے ابطال پر کھڑے کئے ہیں :۔اول :- یہودی کہ جو تخمین ساڑھے تین ہزارہ برس سے گواہی دے رہے ہیں کہ ہمیں ہرگز ہرگز تثلیث کی تعلیم نہیں ملی۔اور نہ کوئی ایسی پیش گوئی کسی نبی نے کی کہ کوئی خدا یا حقیقی طور پر ابن اللہ زمین پر ظاہر ہونے والا ہے۔دوم : - حضرت بجلی کی امت یعنی یوحنا کی امت جو اب تک بلا د شام میں موجود ہے۔جو حضرت مسیح کو اپنی قدیم تعلیم کی رو سے صرف انسان اور نبی اور حضرت بجلی کا شاگرد جانتے ہیں۔تیس - فرقہ موحدہ عیسائیوں کا جن کا بارہ بارہ قرآن شریف میں بھی ذکر ہے جن کی بحث روم سے تیسری صدی کے قیصر نے تثلیث والوں سے کرائی تھی اور فرقہ موحدہ غالب رہا تھا۔اور اس وجہ سے قیصر نے فرقہ مؤحدہ کا مذہب اختیار کر لیا تھا۔چوتھے : ہمارے نبی صلی الہ علیہ وسلم اور قرآن شریف جنہوں نے گواہی دی کہ مسیح ابن مریم برگنز خدا نہیں ہے۔اور نہ خدا کا بیٹا ہے۔بلکہ خدا کا نبی ہے" نے : سراج منیر ص - روحانی خزائن جلد ۱۲ : ٥٣ : - كتاب البرية ص۔-