کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 249 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 249

میں دہراتے ہوئے یہ قراردادیں پیش کیں جو متفقہ طور پر منظور ہوئیں: -1 قرار پاپا کہ موجودہ وقت جو کہ پہلے سے بھی نازک صورت اختیار کر رہا ہے اور ہمارے جائز اور آئینی مطالبات جو منظور ہو چکے ہیں۔ان کے متعلق تا حال عمل درآمد نہیں ہوا۔اور وہ مطالبات جو سر کار والا مدار پونچھ کے زیر غور ہیں۔ان کے حصول کے لیے آل انڈیا کشمیر ایسوسی الیشن پر کامل اعتما در کھتے ہوئے اسے حق نمائندگی دیا جاتا ہے اور استدعا کی جاتی ہے کہ وہ جائز اور آئینی طریق سے مسلمانان پونچھ کی نمائندگی ادا کر کے مسلمانان پونچھ کو شکر گزاری کا موقعہ دے۔-2 قرار پایا کہ مسلمانان پونچھ کے مطالبات کے حصول کے لیے آل انڈیا کشمیر ایسوسی ایشن کو یہ حق دیا جاتا ہے کہ وہ سرکار والا مدار پونچھ سری حضور مہاراجہ بہادر ، حضور وائسرائے ، بہادر تک پوری پوری جد و جہد جاری رکھے اور مسلمانان پو نچھ کو مزید موقعہ شکر گذاری دے“۔۳۴ء میں سوپور کے مقام پر کشمیر مسلم کا نفرنس کا تیسرا سالانہ اجلاس ہوا۔یہ اجلاس اپنی کامیابی کے لحاظ سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔میاں احمد یار وکیل مظفر آباد اس کے صدر تھے۔انہوں نے اپنی صدارتی تقریر میں فرمایا:۔۔۔۔جب تحریک حریت کی ابتداء ہوئی۔ہندوستان کے سر بر آورہ مسلمانوں نے شملہ میں ایک میٹنگ کر کے آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی بنیاد رکھی۔اس انجمن نے مالی اور جانی رنگ میں قربانی دے کر ہماری مدد کی ، ہماری تکالیف سے دنیا کے مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک کو آگاہ کیا۔یورپ اور امریکہ میں پراپیگنڈہ کیا۔تحریک کے حامیوں 253