کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 224 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 224

کشمیر لیڈر کا اظہار حق وو احرار کا ریاست کے حکام سے کیا تعلق تھا۔اس کا کچھ حال پہلے ابواب میں آچکا ہے۔اور ان کے متعلق شیر کشمیر اور چودھری غلام عباس کی آراء آپ پڑھ چکے ہیں۔یہاں ایک اور لیڈر کی تصریحات درج کی جاتی ہیں جسے ان لوگوں کی مہربانی سے کشمیر سے جلا وطن کر دیا گیا احرار کے یہ لیڈ رحکومت کشمیر کی شاندار موٹروں اور مزین ہاؤس بوٹوں میں کشمیر کے پر فضاء مقامات کی سیر میں مشغول تھے۔انہی پر کیف ایام کے دوران میں اتفاق سے میری ملاقات ان میں سے ایک لیڈر سے ہوئی اور میں نے انہیں مسلمانان کشمیر کی حالت زار کے بعض واقعات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے امداد کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے جواب دیا۔آپ یہ تمام واقعات قلمبند کر کے میرے حوالہ کردیں۔میں ان تکالیف کا ازالہ کرانے کی سعی کروں گا۔لیکن بھائیو! آہ افسوس میں کسی منہ سے کہوں۔اس احراری بزرگ نے جس پر ایک اسلامی اور دینی بھائی سمجھتے ہوئے اور ایک اسلامی تحریک کا لیڈر جانتے ہوئے میں نے بھروسہ کیا تھا۔میری دستخطی تحریز بجنسہ مٹرکولون کے حوالہ کردی۔جس کے طفیل آج میں اپنے وطن سے دور اپنے عزیزوں سے الگ۔اپنے بال بچوں سے جدا غربت کی حالت میں در بدر مارا مارا پھر رہا ہوں۔( اصلاح ۲۷ / نومبر ۳۴) ڈکٹیٹر اول کا ٹیفکیٹ مفتی جلال الدین صاحب ایم۔اے جو مجلس نمائندگان کشمیر کے سیکرٹری اور کشمیر میں 228