کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 159 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 159

معلوم ہوتی تھی۔اس میں کوئی ایسی بات نہیں جس سے معلوم ہو کہ اس میں من حیث القوم مسلمانوں کی تحقیر کی گئی ہے۔خلاصہ فی الواقعہ گمراہ کن تھا اور کوئی لفظ یہاں سے اور کوئی وہاں سے لے کر جوڑ دیا گیا تھا۔ذمہ داری ریاستی حکام پر رپورٹ کے مکمل متن سے ثابت ہو گیا ہے کہ 66 صدائے حق نہیں دیتی کبھی غوغائے باطل سے سپاه کفر کی گرچہ نظر آئے فراوانی مسٹر مڈلٹن نے ریاست کے سول اور ملٹری افسروں کے افسوسناک رویہ کا ذکر اپنی رپورٹ میں اس طرح کیا ہے:۔اگر حکام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے۔اور مضبوطی سے صورت حالات کا مقابلہ کرتے تو معاملہ قابو سے باہر نہ ہوجاتا۔ہر ایک حاکم ذمہ داری کو اپنے اوپر لینے سے کتراتا رہا اور عین مشکل کے وقت ہر افسر اپنے سے بڑے افسر کے پاس جا کر آرڈر لینے کی کوشش کرتا رہا۔“ اس معاملہ سے صاف ظاہر ہے کہ ان حکام کو اپنی ذمہ داری کا پوری طرح احساس نہ تھا۔اور نہ انہیں اپنے فیصلوں پر اعتماد تھا۔“ ریاستی فوج کی جانبداری ریاستی فوج کے متعلق مسٹر مڈلٹن نے تحریر کیا کہ جموں میں قتل وغارت ہوئی تو ؟ فساد کے وقت فوج فوراً موقع پر پہنچ گئی جس نے مسلمانوں کو تو منتشر کر دیا۔اور ہندوؤں کو کھلے بندوں چھوڑ دیا گیا۔جنہوں 163