کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 129 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 129

سر ہری کشن کی علیحدگی کا مطالبہ یہ تمام واقعات چند دنوں کے اندراندر پیش آئے اور میر پور کے علاقہ میں جو ظلم ہورہا تھا وہ اس کے علاوہ تھا ان تمام امور کی ذمہ داری کلیه سر ہری کشن کول پر تھی۔جب اصلاح کی تمام امیدیں منقطع ہو گئیں تو صدر کشمیر کمیٹی کے لیے سوائے اس کے کوئی چارہ نہ تھا۔کہ وہ کوشش کرتے کہ اسے وزارت عظمیٰ کے عہدہ سے علیحدہ کر دیا جائے۔لندن پریس کی تائید صدر محترم نے اپنے نمائندہ مقیم لندن خاں صاحب مولوی فرزند علی کو مفصل ہدایات بھجوائیں۔انہوں نے لندن کے تمام بااثر اخبارات کو مسلمانانِ کشمیر کی حمایت میں آواز اُٹھانے پر آمادہ کر لیا۔لندن کے متعدد با وقار جرائد مثلاً مارننگ پوسٹ۔سنڈے ٹائمنر۔ڈیلی ٹیلیگراف وغیرہ نے مظلومین کشمیر کے متعلق ہمدردانہ مضامین شائع کئے۔اور وزیراعظم کی فوری برطرفی کا مطالبہ اور نظم ونسق میں اصلاحات کی پُر زور تائید کی۔وائسرائے جناب صدر نے وائسرائے کو تار کے ذریعہ توجہ دلائی۔جس میں لکھا:۔۔۔۔اب که حکومت کشمیر عدل وانصاف اور راست روی کی اس طرح تو ہین کر رہی ہے۔اور حکومت برطانیہ بھی اس میں کوئی مداخلت نہیں کرتی۔آئندہ میں بھی ریاستی حکام کے اس متشدانہ اور جابرانہ رویہ کا (جن کا اظہار وہ اندرون و بیرون ریاست کر رہے ہیں )۔شدت کے ساتھ مقابلہ کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ قادر مطلق خدا ( جو تمام ریاستوں اور حکومتوں کا حاکم اعلیٰ ہے اور جو جانتا ہے کہ میں مہا راجہ کشمیر کے متعلق اپنے دل میں 133