کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 97 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 97

بالواسطہ یا بلا واسطه احمدی خیالات کی تبلیغ نہیں کی بلکہ وہ ہمیشہ فرقہ وارانہ نظریہ کو نظر انداز کرتے دیکھے گئے۔تفصیل کیوں؟ میں نے اس حصہ کو ذرا تفصیل سے اس لیے لکھ دیا ہے کہ وہ نو جوان جن کو پرانا ریکارڈ میسر نہیں بعض اوقات ادھورا قصہ سن کر غلط نہی میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔انہیں مکمل تفاصیل سے اچھی طرح پتہ چل جائے گا کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور اس کے محترم صدر کو کن حالات میں کام کرنا پڑا اور وہ کس طرح اس کشتی کو نہایت کامیابی کے ساتھ تمام چٹانوں سے بچاتے ہوئے منزل مقصود کی طرف لے گئے اور یہی وجہ تھی کہ جمہور مسلمانوں کے دلوں میں اُن کا اس قدر احترام تھا۔101