کشمیر کی کہانی — Page 31
ریاستی حکومت کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے خطرہ پیدا ہو گیا تھا کہ کسی وقت بھی جنگ کا باقاعدہ بنگل بج جائیگا اور حصول آزادی کے لئے مستقبل جنگ شروع ہو جائے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا۔66 جنگ کا بگل جن لوگوں نے کشمیر کی سیاحت کی ہے اس کی وسیع عریض وادی۔سرسبز و شاداب کھیت۔چشمے اور باغات کو ہسار و دریا۔آبشار میں اور جھیلیں اور گلمرگ کے مخملی میدان دیکھے ہیں۔انہیں ماننا پڑے گا کہ وہ صاحب ذوق شہنشاہ ہند جس نے کشمیر کے متعلق کبھی یہ کہا تھا اگر فردوس بر روئے زمین است ہمیں است و ہمیں است و ہمیں است اُس نے اس وادی جنت نظیر کی صد فی صد بچی تصویر پیش کی تھی۔ہر چیز زرخیز کشمیر کی زمین جہاں زرخیز ہے وہاں اس خطہ میں رہنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے طباع ذہن بھی ودیعت کئے ہیں۔۱۹۳۰ء کی بات چل رہی تھی۔کشمیریوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر قسم کی ترقی کی صلاحیتیں موجود تھیں۔اب ان صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے صرف ہوا 35