کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 219 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 219

سے بھی آئے جن میں استدعاء کی گئی تھی کہ لاہور کے معدودے چندلوگوں کی غلطی کی وجہ سے آپ ہماری امداد سے کنارہ کش نہ ہو جائیں۔ظ۔۱) مولا نا غلام رسول مہر کا بیان اب ان تیرہ اراکین میں سے جنہوں نے نئے انتخاب کا مطالبہ کیا تھا۔بعض کے خیالات بھی سن لیجئے۔مولانا غلام رسول صاحب مہر مدیر انقلاب نے اجلاس کے جو تفصیلی وو حالات لکھے اس میں تحریر فرماتے ہیں:۔میں نے یہ کہا تھا کہ عہدہ داروں کے انتخاب کی درخواست پر میرے بھی دستخط ثبت ہیں لیکن میں خود سیکرٹری تھا اور میرے سامنے اگر دن میں دس مرتبہ بھی ایسی درخواستیں آتیں تو میرے لیے مناسب یہی تھا کہ اُن پر بلا تامل دستخط کرتا اس لیے کہ دستخط نہ کرنے کی صورت میں ظاہر ہوتا کہ میں اپنے عہدہ پر قائم رہنے کا خواہاں ہوں لیکن مرزا صاحب کا استعفیٰ منظور نہیں ہونا چاہیے۔یہ اس لیے کہ میری دیانتداری کے ساتھ یہ رائے ہے کہ اس سے کشمیر کمیٹی کے اختیار کردہ کام میں خلل پڑ جائے گا۔اس مختلف اصحاب نے میری تائید کی“ (روز نامہ انقلاب لاہور ۱۳ سرمئی ۳۳ ء ) مولاناسید حبیب صاحب کا بیان ایک اور رکن مولانا سید حبیب صاحب نے لکھا: لاہور کے بعض ارکان کشمیر کمیٹی میں یہ تحر یک جارہی تھی کہ کمیٹی مذکورہ 223