کشمیر کی کہانی — Page 166
اور اس غرض سے بھجوایا کہ مسلمانوں کے حقوق کے متعلق کچھ مزید باتیں رپورٹ میں درج ہو جائیں۔مسن گلینسی نے معذرت کی کہ اب تو میں کام ختم کر چکا ہوں۔آپ کا مطالبہ پورا کرنا ممکن نہیں۔لیکن مولانا کے دلائل کے بعد وہ قائل ہو گیا۔اور اُن کی بات تسلیم کرلی۔کمیٹی کے مقامی کارکن لیفٹیننٹ محمد اسحاق بھی اس ملاقات میں مولانا کے ساتھ گئے تھے۔مولانا کی سادگی اور ٹھوس قابلیت سے مسن گلینسی بہت ہی متاثر ہوئے۔170