کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 167 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 167

خدا کے فضل سے کشمیر میں تمام مسلمان چاہے وہ سنی ہوں یا شیعہ، احمدی ہوں یا حنفی سب مل کر کام کریں گے۔سوائے چند خود پرست لوگوں کے جو محض نفسانی اغراض کی وجہ سے افتراق پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔قائدانہ طریق کار ہر مہم کو سر کرنے کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ اُس کا قائد دور بین نگاہ کا مالک ہو۔اور کامیابی سے ہم کنار ہونے کے لیے تمام ذرائع استعمال کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔دشمن کی ہر چال سے باخبر رہے قوم کو منظم اور اس کے حوصلوں کو بلند رکھے۔آزادی کشمیر کی تحریک میں بھی ان تمام امور کوملحوظ خاطر رکھا جاتا تھا۔اور رات دن کام ہورہا تھا۔کہیں حکام ریاست سے رابطہ پیدا کیا جارہا ہے تو کہیں حکومت ہند کے سربراہوں سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔کہیں اخبارات کا تعاون حاصل کیا جارہا ہے۔ضروری لٹریچر ملک میں پھیلا جا رہا ہے۔انگلستان میں پارلیمنٹ کے ممبروں سے بار بارٹل کر اُن کے ذریعہ دباؤ ڈالا جارہا ہے۔کہیں قوم کا حوصلہ بلند رکھنے کی خاطر اسیروں کی رستگاری کے لیے ہر ممکن ذریعہ استعمال ہورہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ مظلومین کی قانونی طلبی اور مالی امداد بھی جاری ہے۔آج لاہور کل شملہ، پرسوں دتی اترسوں جموں ، پھر سری نگر، میر پور مظفر آباد جگہ جگہ کے سفر بھی جاری ہیں۔غرض اللہ تعالی کے فضل اور ان مساعی کے نتیجہ ہی میں تحریک آزادی کو کامیابیاں ہونا شروع ہوئیں۔171