کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 85 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 85

وو ۱۳ را کتوبر کو یہی صاحب جامع مسجد گئے۔لیکن مسلمانوں نے انہیں وہاں سے یہ کہہ کر نکل جانے کو کہا کہ ہمیں آپ کی رہنمائی کی ضرورت نہیں۔وہ مجبوراً مسجد سے باہر نکل آئے اور پھر کشمیر کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ گئے 66 تاریخی میموریل چار آدمیوں کا یہ قافلہ لاہور سے بذریعہ ٹرین سیالکوٹ پہنچا۔روانگی کی اطلاع مصلیتا کسی کو نہ دی گئی۔ہم اسٹیشن ہی سے کارسری نگر کے لیے کرایہ پر لیکر اُسی وقت روانہ ہو گئے۔جموں کی چیکنگ پوسٹ پر پہنچے۔تو کسی طرح جموں والوں کو یہ پتہ چل گیا کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا وفد سری نگر جا رہا ہے۔نمائندگان جموں پہلے ہی سری نگر پہنچ چکے تھے۔دوسرے کارکنان آنا شروع ہو گئے۔اور مجبور کیا کہ رات وہاں ٹھہریں لیکن محترم درد صاحب نے معذرت کا اظہار کیا۔آخر ان کی درخواست کو منظور کر لیا۔کہ ڈاک بنگلہ پر چل کر شام کی چائے پی لیں۔مولانا یعقوب خاں صاحب کے بعض شاگردوں کو پتہ چلا تو ملنے کو بھاگے چلے آئے۔جس جس کو پتہ چلتا گیا۔ڈاک بنگلہ کی طرف دوڑتا چلا آیا۔چونکہ اب ہجوم ہو چلا تھا۔اس لیے ہم وہاں سے سری نگر کے لیے روانہ ہوئے۔رات ڈاک بنگلہ اور ہم پور میں گزاری۔ریاست کی طرف سے زائرین کے آرام کے لیے جا بجا ڈاک بنگلے اور ریسٹ ہاؤس سٹرک پر 89