کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 65 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 65

69 69۔۔۔اس دن ہر ن ہر شخص بازو پر سیاہ پٹی باندھے نظر آتا تھا جموں میں بھی اسی طریق پر بلکہ پولیس کے تشدد کے باوجود کشمیر ڈے منایا گیا۔۱۳ جولائی کو جو لوگ گولیوں کا نشانہ بنائے گئے تھے۔اُن کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کے لئے سری نگر میں جو جلسہ ہوا اُس کے فوراً بعد شیخ محمد عبد اللہ اور خواجہ غلام نبی گل کار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔کچھ دیر بعد مولوی عبد الرحیم ایم اے بھی پکڑے گئے۔جموں کے نمائندگان کوخود ریاست نے بلوایا تھا لیکن اُن میں سے بھی چودھری غلام عباس اور ایم یعقوب علی جیل پہنچا دیئے گئے۔مگر ان سب کو 14 اگست سے پہلے پہلے ریاستی حکومت رہا کرنے پر مجبور ہوگئی جلسہ سری نگر کے انعقاد سے پیشتر ہی صدر ( آل انڈیا کشمیر کمیٹی ) کی طرف سے چودھری عظمت اللہ خاں بی۔ایس سی ایل ایل بی اور ڈاکٹروں کا ایک وفد جموں زخمیوں کو طبی امداد اور شہدا کے پس ماندگان کو مالی امداد مہیا کرنے کے لئے پہنچ گیا تھا۔جس پر جلسہ کے دوران دلی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔