کشمیر کی کہانی — Page 66
وو ہر ممکن احتیاط کے باوجود تین پتھر کشمیریوں کے اس محسن کے بھی لگے جس نے اپنی ابتدائی عمر ہی سے ان مظلوموں کی امداد شروع کر رکھی تھی۔۔۔66 سیاسی منفعت پسند شومی تحریر کہ اب ایک ایسے موڑ پر آچکی ہے کہ اس سے متعلق چند تلخ حقائق چھپائے نہیں بنتی۔کانگرس کمیٹی میں کچھ مسلمان بھی شامل تھے اُن کے نچلے طبقے کا ایک حصہ کانگرس ہائی کمان سے ناراض ہو کر یارد کئے جانے کے بعد پنجاب میں کسی نئے سیاسی میدان کی تلاش میں تھا۔انہوں نے اس زرخیز میدان میں کودنا مناسب سمجھا اور کشمیر ایجی ٹیشن کی قیادت اپنے ہاتھ میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔حالانکہ اگر مقصد باشندگانِ کشمیر کی خدمت ہوتی۔تو انہیں اس کمیٹی میں شامل ہونا چاہیے تھا۔جو تمام مسلمانان ہند کی صحیح نمائندہ جماعت تھی اور جس کا ثبوت تھا کہ اس کمیٹی کو آل مسلم پارٹیز کانفرنس نے اپنی شاخ قرار دیا تھا اور آل مسلم پارٹیز کانفرنس وہ جماعت تھی جس کے ممبر تمام صوبائی کونسلوں کے منتخب شدہ ممبر اور اسمبلی کے منتخب شده ممبر اور کونسل آف سٹیسٹ کے منتخب شدہ نمبر بھی تھے اس کے علاوہ مسلم لیگ کے ہیں، جمیعۃ العلماء کے ہیں، خلافت کمیٹی کے ہیں اور ہندوستان کے عام شہرت رکھنے والے تھیں مسلم ممبر تھے۔اور پھر نہ صرف جمہور مسلمانان ہند بلکہ کشمیر کے مسلمانوں کو بھی اس پر گلی اعتماد تھا 70