کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 58 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 58

وو بمبئی میں مولانا شوکت علی کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا۔جلوس میں ایک ہزار باور دی والنٹیر ؤں نے شرکت کی بمبئی کے جلسہ عام میں اتنا بڑا ہجوم اس سے پہلے کبھی نہ 6 دیکھا گیا تھا۔۔۔" کشمیر ڈے آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے باشندگان کشمیر کی بیش قیمت اور بے لوث خدمت کی شہدا اور مجروحین کے لواحقین کے لیے فوری مالی امداد کا اہتمام کیا۔زخمیوں اور بیماروں کے علاج کا انتظام کیا۔مقدمات میں ماخوذ سینکڑوں لوگوں کے مقدمات کی پیروی کے لیے نہایت قابل وکلاء بھجوائے۔جنہوں نے مہینوں وہاں رہ کر بلا معاوضہ ان کے مقدمات کی پیروی کی اور انہیں قید و بند اور موت کے منہ سے چھڑایا کشمیر کے گوشہ گوشہ میں ان کی تنظیم قائم کی اور وسیع مالی اعانت مہیا کر کے اہل کشمیر کو اپنی جد و جہد آزادی کو جاری رکھنے کے قابل بنایا۔صدر کمیٹی نے (اپنے وسیع وسائل اور ذرائع کو کام میں لاتے ہوئے ) نہ صرف ریاست اور ہندوستان میں بلکہ انگلستان میں بھی ایسے رنگ میں پراپیگنڈہ کرایا جس سے جرائد عمائد اور حکمران کوئی بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔اور کشمیریوں کی مظلومیت زبان زدِ عام 62