کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 53 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 53

وفد کو ملاقات کا موقع دینے سے حالات میں سکون پیدا ہوگا۔۔اس کے برعکس ایسے معزز افراد کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار پر مسلمانوں کے شکوک وشبہات میں اضافہ ہوگا۔“ اس تار کا جواب بھی وزیر اعظم کی طرف سے بذریعہ تارہی ملا۔جس میں صدر محترم کے تار کا حوالہ دے کر لکھا تھا:۔”ہز ہائی نس کی گورنمنٹ کا اب تک یہی خیال ہے کہ ایسی حالت میں جب کہ حالت بدستور سابق ہوچکی ہے اور معاملات روبہ اصلاح ہیں۔کسی بیرونی وفد کی آمد سے یقینا تازہ جوش اور شبہات پیدا ہوں گے۔خاص کر ایسی حالت میں جب کہ آپ خود آگاہ ہیں کہ ایجی ٹیشن کی جڑیں بہت گہری ہیں۔“ مہاراجہ کے لئے مصیبت وفد کی تجویز کر کے صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے مہاراجہ کو ایک مصیبت میں ڈال دیا۔اور اس کے گلے میں ایک چھپکلی انکاری تھی جسے اب وہ نگل سکتا تھا نہ اگل سکتا تھا۔وفد کے لئے جن زعماء کے نام تجویز کئے گئے تھے وہ مسلمانوں میں ہر دلعزیز ہونے کے علاوہ اس پایہ کے تھے کہ انہیں سیم وزر سے خریدا نہ جاسکتا تھا۔مہاراجہ نے اس وفد سے ملاقات سے انکار کر کے وہ خطرہ مول لیا جس کا خمیازہ اُسے بہت جلد بھگتنا پڑا۔ادھر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کو اس انکار سے زبر دست تقویت پہنچی جس کا مظاہر ۱۴۰ راگست کے کشمیر ڈے کے موقع پر ہوا۔کمیٹی کے وفد کو کشمیر جانے کے لیے اس لیے روکا گیا تھا کہ جہاں کشمیری عوام بڑی جرأت کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہاں بعض ریاستی مسلمانوں کے حوصلے گولی چلنے اور تشدد اور 57