کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 39 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 39

کرنے کے لئے اپنے چار نمائندے چنے۔1- چودھری غلام عباس 2- ایم یعقوب علی -3- سردار گوہر رحمن اور 4- شیخ عبدالحمید ایڈووکیٹ سری نگر کے مسلمانوں کا اجتماع ۲۱ جون ۳۱ء کو ہوا۔جس میں سات نمائندے منتخب کئے گئے۔-1- شیخ محمد عبد الله 2- میر واعظ احمد اللہ ہمدانی 3- میر واعظ یوسف شاہ 4- خواجہ سعدالدین شال 6 منشی شہاب الدین اور 5- خواجہ غلام احمد عشائی 7- آغا سید حسین شاہ جلالی امروہہ ضلع مراد آباد کے ایک مسلمان ( جن کا نام مسٹر عبد القدیر تھا ) چند ایک انگریزوں کے ساتھ بطور گائیڈ آئے ہوئے تھے۔وہ بھی اس جلسہ میں شریک ہوئے اور انہوں نے بھی تقریر کی اور مسلمانوں کو بے غیرتی کی اس زندگی کو چھوڑ دینے کی تلقین کی۔ریاستی حکام نے ان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔پنجاب اور یو۔پی کے مسلم اخبارات خصوصاً انقلاب»، «الفضل“، ”سیاست“” الامان سن رائیز ایسٹرن ٹائمز، مسلم آؤٹ لک اور لائٹ“ نے بڑے زور دار مضامین لکھے۔اس کے مقابلہ پر ہندو اخبارات نے خواہ مخواہ ہندو مسلم سوال بنا کر اور مضامین لکھ کر ریاست کو سختی کرنے کی تلقین کی۔اخبار پرتاپ“ نے یہ اعلان کیا وو معتبر ذریعہ سے معلوم ہوا ہے کہ جموں کے فرقہ پرست مسلمانوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جانے والی ہے۔مقامی حکام نے مہاراجہ صاحب کی خدمت میں رپورٹ 43