کشمیر کی کہانی — Page 38
ایم یعقوب علی ( مسلم نمائندہ ) وو میں خدا کو حاضر ناظر جان کر اپنے ایمان سے یہ کہتا ہوں کہ قرآن مجید کی تو ہین ہوئی ہے۔اور ملزم نے عمداً ایسا کیا ہے اور غصہ میں آکر ایسا کہا ہے۔۔۔سید الطاف علی شاہ ( مسلم نمائندہ) وو۔میرے خیال میں قرآن کریم کی توہین ہوئی ہے لیکن یہ ثابت نہیں کہ قرآن کریم ہاتھ سے چھین کر زمین پر دے مارا گیا ہے۔قرآن بستر میں تھا۔اُسے زمین پر پھینک دیا۔اس طرح تو ہین ضرور ہوتی ہے۔۔مقدمہ کا فیصلہ مگر حکام ریاست نے اس کیس کا عجیب و غریب فیصلہ یہ کیا کہ ہند و ہیڈ کنسٹیل کو ( جس کی ملازمت تھیں سال ہو چکی تھی ) پنشن دے کر گھر بھیج دیا اور مسلمان کنسٹیبل کو ملازمت سے علیحدہ کر دیا۔اب کشمیر اور جموں دونوں حصوں میں احتجاجی جلسے ہونے شروع ہو چکے تھے۔پنجاب کے پریس اور پلیٹ فارم پر بھی ( کشمیری مسلمانوں پر مظالم کا چرچا ہورہا تھا۔سری نگر کی ریڈنگ روم پارٹی نے سرینگر کے دونوں مذہبی راہنماؤں یعنی میر واعظ احمد اللہ ہمدانی اور میر واعظ محمد یوسف کا تعاون حاصل کر لیا تھا۔جامع مسجد اور خانقاہ معلی میں با قاعدہ اجلاس منعقد ہورہے تھے۔مہاراجہ کے رُوبرو مطالبات جموں کے مسلمانوں نے مسٹر ویکفیلڈ کے کہنے پر مہاراجہ کے سامنے مطالبات پیش 42