کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 316 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 316

بشیر الدین محمود احمد ) کے ایما پر بلایا گیا تھا اور اُن کی قیام گاہ ہی پر منعقد ہوا۔اسی اجلاس میں عارضی آزاد کشمیر حکومت کی داغ بیل پڑی تھی۔جس میں اقتضائے حالات کے باعث اُس کے پہلے صدر کا قلمی نام ، انور تجویز ہوا تھا۔راقم الحروف نے جب ”“ لکھنے کا ارادہ کیا تو بعض موضوعات کے بارے میں رہنمایان کشمیر سے بھی استصواب کیا۔چنانچہ آزادکشمیر حکومت کے قیام کے ذکر پر تحریک آزادی کشمیر کے ابتدائی معروف رکن ( جنہوں نے اپنی حریت پسندانہ سرگرمیوں کے باعث جلا وطنی اور قید و بند کی اذیتیں بھی برداشت کیں۔مفتی ضیاء الدین صاحب ضیاء نے بتایا کہ۔۔۔۔۔۔دراصل 2 اکتوبر کے تاریخی اجلاس میں جتنے بھی وو کارکنان کشمیر موجود تھے ہم سب کی یہ متفقہ رائے تھی کہ اس منصب کے لئے سوائے خواجہ غلام نبی گل کار اور کوئی اہل نہیں ہے۔وہ کشمیر کے نڈر لیڈر ہیں مسلم کا نفرنس کے سرکردہ رکن ہیں جب چوہدری غلام عباس ایسا لیڈر بھی نیشنل کانفرنس کے جال میں جا پھنسا تھا گل کار اس وقت بھی مسلم کا نفرنس کا علم بلند کئے رہے۔حالانکہ شیخ محمد عبداللہ سے اُن کے تعلقات بہت قدیمی تھے پھر وہ تاریخ کشمیر کی معروف شخصیت اور کشمیر اسمبلی کے ممبر بھی تھے اور ان سب پر مستزاد یہ بات کہ وہ ہم سب سے زیادہ اوپر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔مفتی صاحب نے اپنے اظہار کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس ساری بحث میں خواجہ گل کارخاموش اور غیر متعلق سے رہے یہاں تک کہ اُن کے بارے میں شر کا ء اجلاس کو مخاطب کر کے حضرت مرزا صاحب نے فرمایا: 320