کشمیر کی کہانی — Page 308
تمام مشکل مراحل پر جونئی پلٹن کو پیش آتے ہیں۔آپ نے ، آپ کے افسروں نے بہت جلد عبور حاصل کیا۔کشمیر میں محاذ کا ایک اہم حصہ آپ کے سپر د کیا گیا اور آپ نے ان تمام توقعات کو پورا کر دکھایا جو اس ضمن میں آپ سے کی گئی تھیں دشمن نے آپ پر فضا سے اور زمین پر سے شدید حملے کئے لیکن آپ نے ثابت قدمی اور اولوالعزمی سے آپ اُس کا مقابلہ کیا اور ایک انچ زمین بھی اپنے قبضے سے نہ جانے دی آپ کے انفرادی اور مجموعی اخلاق کا معیار بہت بلند تھا اور آپ میں تنظیم کا جذبہ انتہائی قابل تعریف اب جب کہ آپ کا مشن مکمل ہو چکا ہے اور آپ کی بٹالین تخفیف میں لائی جارہی ہے۔میں اس قابل قدر خدمت کی بناء پر جو آپ نے اپنے وطن کی انجام دی ہے آپ میں سے ہر ایک کا شکر یہ ادا کرتا ہوں۔‘ خدا حافظ نوٹ (اصل پیغام جو مطبوعہ تھا او تقسیم بھی کیا گیا تھا۔کی فوٹو کاپی شامل ہے) تاریخ احمدیت جلد ششم ایڈیشن اوّل صفحہ 674 سے آگے، اس کا چر بہ لگایا گیا ہے ) 312