کشمیر کی کہانی — Page 306
مانگٹ اونچے ضلع گوجرانوالہ (موجودہ حافظ آباد) (5) چوہدری منظور احمد صاحب اوجلوی ولد چوہدری دین محمد صاحب چک نمبر ۹۳ فورٹ عباس ضلع بہاولنگر (6) چوہدری عبدالرزاق صاحب ولد چوہدری محمد علی صاحب چک نمبر 68 ٹھیکری والا ضلع لائل پور ( موجودہ فیصل آباد ) (7) میاں سنی عرف منگ صاحب ولد میاں امام بخش صاحب بھڑ تا نوالہ ضلع سیالکوٹ (8) چوہدری غلام ین صاحب ولد چوہدری غلام نبی صاحب اور حمد ضلع سرگودھا (9) میاں محمد خان صاحب ولد میاں ابراہیم صاحب بھینی ضلع شیخو پورہ (10) میاں بشیر احمد ریاض صاحب ولد میاں دیوان صاحب مانسہرہ کیمپ (11) میاں عبدالرحمن صاحب ولد میاں ولی محمد صاحب واہ کیمپ اللَّهُمَّ اغْفِرُ لَهُمُ وَارحَمُهُمُ ( نوٹ : شہدائے فرقان بٹالین کا تذکرہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے : اپنے خطبہ جمعہ 21 رمئی 1999ء میں فرمایا تھا۔شہدائے احمدیت ناشر طاہر فاؤنڈیشن ربوہ کے صفحہ نمبر 77 تا 82 تک ان شہداء کا ذکر موجود ہے ) اس کے علاوہ متعدد ایسے نوجوان بھی تھے جو ایسے زخمی ہوئے کہ عمر بھر کے لئے اپنے کڑیل جتوں کی تب و تاب اور رعنائیاں کھو بیٹھے لیکن وطن عزیز کی سلامتی پر سب کچھ نثار کر دیا۔اعزاز واکرام سے سبکدوشی دو سال تک جنگ میں شاندار خدمات انجام دینے اور حکومت پاکستان کے تصفیے کے بعد کمانڈر انچیف (جنرل ڈگلس گریسی) کی طرف سے فرقان بٹالین کو اعزاز واکرام سے فارغ 310