کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 274 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 274

مسلم کانفرنس کا وجود تو ایک تسبیح کی مانند تھا جس کے ٹوٹتے ہی اس کے تمام موتی ادھر اُدھر زمین پر بکھر گئے عوام نے بہت شدت کے ساتھ یہ محسوس کرنا شروع کر دیا کہ نیشنل کانفرنس سے ٹھوس تو قعات وابستہ کرنا لا حاصل ہے۔۔۔نامراد سجدہ سہو بھلا ہو اخبار ” اصلاح کا کہ وہ برابر مسلم کشمیری راہنماؤں کی اس سیاسی لغزش پر بلبلاتا رہا۔اُس نے پے در پے اداریے لکھ کر اُن کی اس فاش غلطی کے سیاق وسباق کا تجزیہ کیا اور یکے بعد دیگرے مندرجہ ذیل عنوانات پر بھر پور مقالے لکھ کر جمہور مسلمانوں کی ہمت وفراست کو جھنجھوڑا۔-1 -2 -3 -4 -5 مسلمانان کشمیر کی واحد ملی تنظیم کا خاتمہ کیا موجودہ صلح و اتحاد ارشاد خداوندی اور آنحضرت ﷺ کے نمونے کے مطابق ہے؟ کیا صلح کی خاطر آنحضرت ﷺ یا صحابہ نے کبھی اپنی ملی تنظیم کا خاتمہ کیا؟ کیا صلح کے لیے انفرادی تنظیم کا خاتمہ ضروری تھا؟ مسلم تنظیم کی ضرورت اور سرکاری ملازمتوں کی اہمیت؟ 278