کشمیر کی کہانی — Page 272
اپنے اشتراک کے لیے دلائل دیئے ہیں لکھتے ہیں:۔باہمی سیاسی گفت و شنید اور اپنی پارٹی سے اندرونی مذاکرات کے بعد یہ بات قرار پائی کہ نیشنل کانفرنس کے قیام کے تصفیہ کے لیے سری نگر میں مسلمانوں کا ایک مخصوص اجلاس طلب کیا جائے۔چنانچہ نیشنل کانفرنس کے قیام کی مندرجہ ذیل شرائط طے پائیں۔-1 مسلمانوں کی تمام مخصوص مذہبی ، اقتصادی ، سیاسی اور دفتری شکایات کے لیے جدو جہد کرنا نیشنل کانفرنس کے اغراض و مقاصد میں شامل ہوگا۔-2 اسمبلی اور دیگر اداروں کے انتخابات میں مروجہ جدا گانہ طریقہ انتخاب بحال رہے گا۔-3 شیخ محمد عبداللہ کا نگری پالیٹکس نہیں اپنا ئیں گے۔نہ کسی حالت میں کانگرس کی حمایت کی جائے گی۔-4 مہاراجہ ہری سنگھ کے خلاف جہاد آزادی میں ریاست کی تمام بسنے والی قو میں شریک ہوں گی اور کانفرنس کا منتہائے مقصود ہر طریقہ سے ریاست میں ذمہ دارانہ نظام حکومت کا قیام ہوگا۔وغیرہ! یہ شرائط کھلے اجلاس میں میری جانب سے پیش کی گئیں۔ہماری جانب سے اعلان بھی کیا گیا کہ ہم ہر ایک قسم کے میثاق کے ماتحت نیشنل کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں ( کشمکش مصنفہ غلام عباس صفحه ۲۱۲) 276