کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 271 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 271

پنڈت جیالال کلم کا اعلان دوسرے روز کے اجلاس میں غیر مسلموں کو بھی شامل کر لیا گیا۔جس میں پنڈت جیالال کلم کی تقریر کا ایک حصہ مسلمانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی تھا۔اس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ نیشنل کانفرنس والے مسلم لیگ سے ہرگز کوئی مدد نہیں لیں گے۔( گواس کے ساتھ ہندو مہا سبھا کا نام بھی لے لیا گیا تھا لیکن کانگرس اور اس کی ہمنوا مسلمان تنظیموں سے مدد لینے کی خواہش کا اظہار صاف لفظوں میں کر دیا گیا تھا۔اور یہ بات اسی روز واضح ہوگئی تھی کہ نیشنل کانفرنس در اصل آل انڈیا کانگرس کمیٹی ہی کی کو لونڈی ہوگی۔پنڈت جیالال کلم نے تقریر کرتے ہوئے کہا: ہم باہر کی ہر ایسی انجمن یا سبھا سے مدد لے سکتے ہیں۔جس کی امداد بالکل بے غرض ہو۔البتہ اگر ہم کوئی مدد نہیں لیں گے تو مسلم لیگ یا ہند و سبھا سے کوئی مددنہیں لیں گے کیونکہ اول الذکر انجمن کہتی ہے کہ مادر وطن یعنی وطن ہندوستان کے دوٹکڑے کر دو۔اور موخر الذکر انجمن کہتی ہے ہندوستان میں ہندو راج قائم کر دو۔ہاں البتہ احرار اور جمیعت العلماء ( دونوں کانگرس کی باندیاں تھیں) اگر ہماری امداد کریں تو ان کی امداد لیں گے (اصلاح سری نگر ۲۷ / جون ۱۹۳۹ء) ادغام کی وجوہ اس جگہ چودھری غلام عباس صاحب کی کتاب کشمکش کے اس حصہ کے چند اقتباسات بھی درج کرنا ضروری ہیں جس میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کے قیام کی شرائط اور اس میں 275