کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 268 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 268

کرنے سے انکار نہیں لیکن رسول اللہ (ﷺ) نے کبھی ایسا معاہدہ نہیں کیا جس میں اپنا نام مٹادیا ہو۔اسی نام کو قائم رکھ کر غیر مسلموں سے سمجھوتہ ہو سکتا ہے اور ہم ہر طرح غیر مسلموں کے حقوق اور عزت کی حفاظت کریں گے۔کسی مجلس کو نام کی تبدیلی کا حق نہیں ہو سکتا۔نئے نام کے لیے نئی باڈی قائم ہو سکتی ہے۔مسلمان نہیں ڈرتے بلکہ مولوی سعید صاحب ان کے خیالات والے اسی نوے فیصدی ہوتے ہوئے بھی ڈر رہے ہیں۔کہ وہ دوسروں کو ملائے بغیر کامیابی حاصل نہیں کر سکتے حالانکہ ان بیس فیصدی غیر مسلموں سے ایک فیصدی بھی ان کے ساتھ نہیں ملیں گے۔پھر بھی ان کو آپ ہی لڑنا ہوگا۔تو کیوں نہ ہو کہ وہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ خود ہی قربانیاں دیں۔اگر آپ اپنی قوت کے متعلق گھبراہٹ محسوس نہ کریں۔تو آپ کیوں ذمہ دار نظام حکومت حاصل نہ کرسکیں۔خانقاہ معلی تک جانے کے لیے سعید صاحب نے جو راستے بتلائے ہیں ان میں سے ایک راستہ تیر کر جانے کا بھی ہے۔لیکن اس کے لیے دلیری چاہیے ( ایک آواز۔ہوائی جہاز بھی تو ہے ) اس لیے وہ دلیری اختیار کریں۔مسلمانوں کی بہبودی اس وقت تک جو ہوئی وہ مسلم کانفرنس کی رہین منت ہے۔نیشنل کانفرنس مسلمانوں کے لیے یہ کام نہیں کر سکے گی۔مسلمانوں کی حالت اس وقت پست ہے اور وہ دوسروں سے زیادہ غیر منظم ہیں اس لیے مسلم کانفرنس کو نیشنل بنانے سے دوسرے لوگ مسلمانوں کی پستی سے ناجائز فائدے اٹھاتے رہیں گے۔272