کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 261 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 261

باشندوں کے ہاتھ ہی میں ہے۔ان حالات میں لازماً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا ان اقوام نے اپنا حاصل کردہ منافع مسلمانوں کے حق میں چھوڑ دینے کا فیصلہ کر دیا ہے اگر نہیں تو یہ سمجھوتہ کس کام آئے گا۔اگر اس تمام جدوجہد کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مہاراجہ صاحب بہادر کے ہاتھ سے اختیار نکل کر رعایا کے پاس اس صورت میں آجاتے ہیں کہ نہایت قلیل اقلیت نے نصف یا نصف کے قریب نمائندگی پر قابض رہنا ہے اور اسی طرح ملازمتوں اور ٹھیکوں وغیرہ میں بھی اُسے یہی حصہ ملنا ہے تو اس کے یہ معنی ہیں کہ پندرہ فی صد باشندے پچاس فی صدی آمد پر قابض رہیں۔اور پچاسی فی صد باشندے بھی پچاس فی صد آمد پر قابض رہیں۔گویا ایک جماعت کے ہر فرد پر۱۷۳ ۳ فی صد آمد و خرچ ہو اور دوسری قوم کے ہر فرد پر ۱۷ /۱۶ فی صد آمد و خرچ ہو۔یا دوسرے لفظوں میں ہمیشہ کے لیے چھ مسلمان اتنا حصہ لیں جتنا ایک غیر مسلم حصہ لے۔یہ قسیم تو بالبداہت باطل ་༩ اگر سمجھوتہ اس اصول پر نہیں بلکہ اس اصول پر ہے کہ ہر قوم اپنے افراد اور لیاقت کے مطابق حصہ لے خواہ مجالس آئین میں ہو خواہ ملازمتوں میں۔خواہ ٹھیکہ وغیرہ میں گوا قلیت کو اس کے حق سے استمالت قلب کے لیے کچھ زیادہ دیا جائے اور اس کے ساتھ یہ شرطیں ہوں کہ اقلیت کے مذہب اس کی تہذیب اور تمدن کی ہمیشہ حفاظت کی جائے گی۔تو یہ ایک جائز اور درست اور منصفانہ معاہدہ ہوگا۔مگر جہاں تک میں نے اخبارات سے پڑھا ہے ایسا کوئی معاہدہ مسلمانان کشمیر اور دیگر اقوام میں 265