کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 228 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 228

تھے۔ڈاکٹر امام الدین صاحب قریشی جنرل سیکرٹری مسلم ایسوسی ایشن میر پور نے ستمبر ۳۳ء کے آخر میں ایک اپیل شائع کی جو اخبارات میں بھی شائع ہوئی۔اس میں انہوں نے لکھا:۔جدید کمیٹی کی طرف سے میاں عبدالحئی ایڈووکیٹ علی بیگ کے مقدمہ میں وو بحث کے لیے تشریف لائے مقدمہ علی بیگ میں 49 ملزمان تھے اور قریباً ۴۲ گواہان استغاثہ اور مسل ہزاروں صفحات پر مشتمل تھی۔گیارہ ماہ مقدمہ جاری رہا لیکن میاں صاحب موصوف دودن بحث کر کے تشریف لے گئے۔ہم بہر کیف ان کے ممنون ہیں اور ان کی اس خدمت کو بہ نظر استحسان دیکھتے ہیں۔لیکن خدا بھلا کرے شیخ بشیر احمد ایڈووکیٹ لاہور کا جو کہ اصل آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی طرف سے آئے اور مسلسل ایک ہفتہ انہوں نے نہایت قابلیت سے بحث کی۔اور ملزمان کے مقدمہ کی پیروی کا حق ادا کر دیا۔ہم دونوں صاحبوں کے بے حد ممنون ہیں۔اللہ تعالیٰ انہیں جزائے خیر دے۔اب مسلمانان میر پور کی آنکھیں مقدمہ سکھ چین پور کی طرف اُٹھ رہی ہیں اس مقدمہ کے ملزمان پر قتل اور ڈکیتی وآتش زدگی کے سنگین الزامات ہیں۔اور برابر گیارہ ماہ سے یہ مقدمہ چل رہا ہے ابتداء میں ۱۶۹ ملزمان تھے۔لیکن اب اس وقت ۶۰ ملزموں پر فرد جرم قائم ہے۔اور مسل ہزاروں صفحوں پر مشتمل ہے۔ہمارے دل جذبات تشکر سے لبریز ہو گئے۔جب ملک برکت علی صاحب ایڈووکیٹ لاہور اس مقدمہ میں بحث کے لیے تشریف لائے۔لیکن بحث شروع ہونے میں کچھ دن باقی تھے کہ ڈلہوزی واپس تشریف لے گئے اور ہمیں حسرت رہی کہ کاش آپ 232