کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 164 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 164

حل ہوں اور آئندہ مظالم کا سدِ باب ہو۔۔گلینسی رپورٹ اور صدر کشمیر کمیٹی 66 آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے اب ایسا مقام پیدا کرلیا تھا کہ ریاست ،حکومت ہند اور حکومت برطانیہ سب اس کی آواز پر کان دھرنے پر مجبور تھے گلینسی کمیشن کے متعلق پہلے لکھا جاچکا ہے۔کمیٹی اور اس کے قابل احترام صدر کی طرف سے اس پر جو تبصرے ہوئے ان کے دو اقتباس یہاں درج کئے جاتے ہیں:۔مسٹر گلینسی کی زیر صدارت جو کمیٹی ( مجلس آئین ساز کے متعلق ) مقرر کی گئی ہے۔اور اس میں جن لوگوں کو مسلمانوں کے نمائندے قرار دیا گیا ہے۔ان کی قابلیت اور سیاسی امور کے متعلق واقفیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ مسلمانوں کی تکالیف کی پوری طرح تحقیقات کا انتظام کیا گیا ہے۔جس کے خلاف مسلمان پر زور صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔“ کمیشن کی اصل رپورٹ شائع ہونے پر لکھا:۔گو یہ رپورٹ میری خواہشات کو کلی طور پر پورا کرنے والی نہیں لیکن پھر بھی اس میں کافی مواد ایسا موجود ہے جس پر مسلمانوں کو بھی خوش ہونا چاہیے اور مہاراجہ کو بھی۔کیونکہ انہوں نے اپنی رعایا کے حقوق کی طرف توجہ کر کے اپنی نیک نفسی کا ثبوت دیا ہے۔اس رپورٹ کے لکھنے پر مسٹر گلینسی بھی خاص مبارک باد کے مستحق ہیں۔اور اُن کے ساتھ کام کرنے والے نمائندے بھی کہ انہوں نے رعایا کے حقوق ادا کرنے کی سفارشات 168