کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 157 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 157

صدائے حق نہیں دیتی کبھی غوغائے باطل سے سپاه کفر کی گرچہ نظر آئے فراوانی طاہر ٹائٹن رپورٹ فروری ۳۲ ء کے اواخر میں ایک خبر رساں ایجنسی نے اخبارات میں مڈلٹن رپورٹ کا خلاصہ شائع کروایا۔جس سے مسلمانوں میں سخت مایوسی پھیل گئی۔ایسوسی ایٹڈ پریس جس نے اس کی اشاعت کا انتظام کرایا تھا۔ریاست کے زیر اثر تھی۔اس سے کسی خیر کی توقع بھی نہ ہوسکتی تھی۔صدر محترم آل انڈیا کشمیر کمیٹی کو گو یقین تھا کہ بددیانتی سے کام لیا گیا ہے تاہم آپ نے فوراً دہلی میں کمیٹی کا اجلاس بلایا ۲ مارچ ۳۲ء کو ”سوس ہوٹل“‘ SWISS) (HOTLE میں میٹنگ ہوئی۔جس میں غور و فکر کے بعد کئی قرار داد میں منظور ہوئیں۔ایک قرار داد ی تھی۔وو ملین ر پورٹ کے اس اقتباس سے جو ایسوسی ایٹڈ پریس نے شائع کیا ہے۔پایا جاتا ہے کہ ڈوگرہ مظالم کے متعلق رپورٹ غیر منصفانہ اور اس شہادت کے خلاف ہے جو کمیشن کے روبرو پیش کی گئی۔رپورٹ میں ڈوگرہ مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے جس نے مسلمانوں کے زخموں پر 161