کشمیر کی کہانی — Page 147
162 ادنی ملازمین 21 120 23 314 108 99 66 5 عدلیہ تعمیرات عامہ کسٹم پریس وسٹیشنری ڈپو یہی حالت بقیہ ملازمتوں میں تھی۔مولانا درد کی مساعی کلینسی کمیشن نے جس وقت کام شروع کیا۔مولا نا عبدالرحیم دردسری نگر میں ہی تھے۔اُن کا دستور یہ تھا۔کہ روزانہ شام کو مسلم نمائندوں سے سارے دن کی کارروائی کے حالات سنتے اور اہم مشورے دیتے۔دوسرا اہم کام شہادتیں اور مواد مہیا کرنے کا تھا۔۔۔۔جسے پوری ذمہ داری کے ساتھ شیخ بشیر احمد (ایڈووکیٹ) سرانجام دے رہے تھے۔کمیشن کا ریکارڈ ایک روز ایک نمائندہ کمیشن سے مولانا درد نے فرمایا کہ وہ کمیشن کے اسی طرح رکن ہیں۔جیسے مسن گلینسی اگر من گلینس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کاروائی کی تمام فائل اپنے ساتھ گھر پر لے جائیں۔مسٹر مڈلٹن اور ریاست کے دوسرے حکام سے مشورہ کریں تو یہ حق آپ کو بھی حاصل ہے۔اس لیے آپ آج مکمل فائل ہمارے پاس لائیں تا کہ ہم ملاحظہ کے بعد آپ کومزید مشورے دے سکیں۔ہفتہ کی شام کو وہ فائل لے آئے اور راقم الحروف سے بیان کیا کہ وہ یہ فائل مسن گلینسی کے علم کے بغیر اس کے اردلی سے اس شرط پر لے کر آئے ہیں کہ پیر کے 151