کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 145 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 145

تو اس سے ہندو بھی ویسا ہی فائدہ اُٹھا سکیں گے۔جیسا کہ مسلمان باقی اگر مسلمانوں کی حق تلفی ہورہی ہے تو ہر انصاف پسند کا فرض ہے۔کہ وہ اس کے ازالہ کی کوشش میں ممد و معاون ہو۔چنانچہ انہوں نے استعفاء پیش کرنے سے انکار کردیا اور آخر وقت تک کام کرتے رہے۔کشمیر کی آبادی کمیشن کے سامنے جو اعداد وشمار پیش ہوئے ان سے مسلمانوں کی حق تلفیوں کی اچھی طرح سے وضاحت ہوگئی۔جموں کشمیر، لداخ اور گلگت کی مجموعی آبادی حسب ذیل تھی۔مسلم 2402000 نفوس ہندو 700300 نفوس سکھ 39000 نفوس بده 3900 نفوس کل آبادی 3180300 اس کے مقابلہ میں ملازمین محکمہ تعلیم کی تعداد ملاحظہ ہو۔مسلمان غیر مسلم گزٹیڈ آفیسر انسیکٹر پروفیسر ڈنمانسٹریٹر ہیڈ ماسٹر ہائی سکول 22 23 4 11 3 29 4 7 1 14 1 149