کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 119 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 119

بہت تشویش اور گھبراہٹ کے تار آئے۔صدر کمیٹی نے فوراً سید زین العابدین ولی اللہ شاہ کو حالات کا جائزہ لینے کے لیے جموں بھجوایا۔مسٹر اتھر وہاں موجود نہ تھے۔شاہ صاحب مولوی یعقوب علی نمائندہ جموں کو ساتھ لیکر میر پور پہنچے۔وہاں کے حالات معلوم کئے۔مالیہ وصول کرنے کا نہایت شرمناک طریق اختیار کیا گیا تھا۔رات کے آخری حصہ میں گاؤں پر چھاپا مارا جاتا۔گھروں میں داخل ہوکر برتن، زیورات، مویشی جو کچھ ہاتھ آتا۔پولیس ساتھ لے جاتی۔حالات اس قسم کے تھے کہ اس بارہ میں مزید قدم اُٹھانے سے پہلے صدر محترم کو اصل حالات سے باخبر کرنا اور ہدایات حاصل کرنا ضروری تھا۔چنانچہ شاہ صاحب واپس صدر آل انڈیا کمیٹی کی خدمت میں حاضر ہو گئے۔طبی وفود کی رروانگی مجروحین کی طبی امداد کے لیے جناب صدر نے دو بی وفد (ایک میجر ڈا کٹر محمد شاہ نواز کی سرکردگی میں اور دوسرا ڈاکٹر قاضی محمد منیر کی سرکردگی میں ) ریاست میں بھجوا دیئے۔ان طبی وفود نے ہر قسم کی مشکلات اور روکوں کے باوجود نہایت شاندار خدمات سرانجام دیں۔اصلاح احوال کے لیے وفد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی نے مولانا عبد الرحیم درد۔سید زین العابدین اور مولانا اسمعیل غزنوی پر مشتمل ایک وفد جموں بھجوایا تا کہ حکام سے ملکر اصلاح احوال کی کوشش کریں۔راقم الحروف کو آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا کارکن ہونے کی حیثیت سے مولانا درد کے ساتھ بھجوایا گیا۔جموں پہنچ کر اس وفد نے پورے زور سے کام شروع کر دیا۔وزیر اعظم سے ملاقاتیں ہوئیں۔پبلک کے نمائندوں کے مشورہ سے ایک ایسا طریق کار سوچا جا رہا تھا 123