کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 63 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 63

۔مقدمات میں ماخوذ لوگوں کے مقدمات کی پیروی کے لئے باہر سے وکلاء کو پیروی کرنے کی اجازت دیئے جانے کا مطالبہ کیا جائے۔نیز مذہبی آزادی انجمنیں بنانے کی آزادی اخبار نکالنے کی آزادی زمین کے مالکانہ حقوق دیئے جانے۔۔۔ملازمتوں میں ستر فیصد حصہ دیئے جانے اور مجلس قانون ساز بنائے جانے کے متعلق بھی ریزولیوشن منظور کر کے مطالبہ کیا جائے۔یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ جلسہ اور جلوسوں کی مفصل روئدا د سیکرٹری آل انڈیا کشمیر کمیٹی کو بھجوانے کے علاوہ ریزولیوشنوں کی نقول اپنے صوبہ کے گورنر وائسرائے ہند اور پریس کو بھجوائی جائیں۔شملہ سے صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی ۱/۸ اگست ۳۱ ء کو لوٹے اور ۹ راگست کو قادیان (ضلع گورداسپور ) میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا مرکزی دفتر کھل گیا۔اور اللہ تعالیٰ کا فضل کہ کشمیر ڈے کی تحریک ہم سب کی تو قعات سے بڑھ کر کامیاب ہوئی۔لاہور کا جلسہ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر سر محمد اقبال کی صدارت میں ہوا۔جلوس اور جلسہ میں ایک لاکھ افراد نے شرکت کی۔کلکتہ میں سر سہروردی کی صدارت میں جلسہ ہوا۔یہ بھی کمیٹی کے رکن تھے۔جلوس بھی نکالا گیا۔پچاس ہزار مسلمان شامل ہوئے۔بمبئی میں مولانا شوکت علی کی صدارت میں جلسہ ہوا۔جلوس کے انتظام کے لئے ایک ہزار باور دی والنٹیر زموجود تھے۔اتنا بڑا ہجوم تھا کہ اس سے پہلے کبھی نہ دیکھا گیا تھا۔سیالکوٹ میں آغا حیدر پریذیڈنٹ میونسپل کمیٹی صدر او کل کشمیر کمیٹی کی صدارت میں جلسہ ہوا۔جلوس میں ساٹھ ہزار سے زائد لوگ تھے۔پٹنہ میں مولانا شفیع داؤدی ممبر کمیٹی کی صدارت میں جلسہ ہوا۔اور مولانا نے اطلاع دی کہ صوبہ بہار میں قریباً ہر جگہ جلسے ہوئے اور دوسرے صوبوں کی طرح یہاں بھی مسلمانوں 67