کشمیر کی کہانی — Page 207
زور اپیل کروں گا کہ وہ اپنے روایتی ایثار اور عملی ہمدردی کو جس نے گذشتہ دو سال میں قرون اولیٰ کی یاد تازہ کر دی تھی ایک دفعہ پھر حرکت میں لائیں۔کشمیر کے بلکتے ہوئے بچوں اور مجروح و مضروب عورتوں کی نظریں پھر سے پنجاب کی طرف لگ رہی ہیں کہ اس جانب سے رحمت الہی کی گھٹائیں اُٹھیں گی۔کیا وہ معصوم اور مظلوم نگاہیں ناکام لوٹیں گی ؟ (جون ۳۳ء) " 211