کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 208 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 208

وو ہم اس حیثیت سے کہ کشمیر کے مظلوم ہیں اور ہمارا جرم صرف اسلام ہے۔ہم حضور سے بحیثیت امام جماعت احمد یہ ہونے کے طالب امداد ہیں حضور ہماری امداد فرما کر عنداللہ ماجور ہوں 6 صدر محترم کا استعفیٰ اب میں کا وہ ورق اپنے قارئین کے سامنے رکھنے والا ہوں جس پر نفاق وافتراق کے دھبے ہیں۔احرار کی سول نافرمانی بہت جلد ختم ہوگئی تھی۔لیکن ریاست کے حریت پسند عناصر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے چشمہ سے تازگی و بالیدگی کا آب حیات پی پی کر اپنی مہم کو جاری رکھے ہوئے تھے اب ریاست نے ان کی صفوں میں افتراق پیدا کرنے کی طرف دھیان دیا اپنے تمام وعدے طاق نسیاں پر رکھ دیئے اور مسلمانوں میں سے ہی بعض ایسے لوگ کھڑے کر دیے جو اپنے ہندوستانی ہمدردوں کی مساعی پر پانی پھیرنے کے لیے تیار ہو گئے۔منظم سازش اول اول حکومت نے یہ حربہ استعمال کیا کہ ہندوستان میں کشمیریوں کی ہمدرد فعال جماعت ( آل انڈیا کشمیر کمیٹی ) کے خلاف بالکل بے بنیاد اور بے سروپاء باتیں مشہور کر کے کشمیر کے مظلوم لوگوں کو ہر قسم کی امداد سے محروم کرنے کی کوشش کی۔لیکن جب اس معاملہ میں ناکامی کے سواء کچھ حاصل نہ ہوا تو آخری داؤں کھیلا گیا۔چند جبہ پوش لاہور میں وارد ہوئے 212