کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 149 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 149

نعمت بڑی جد و جہد اور قربانیوں کے بعد حاصل ہوئی تھی۔مذہبی آزادی مذہبی مشکلات کا دُور کرنے کے لیے جو احکام صادر کئے گئے ،اُن میں اذان روکنے کو اور اسی طرح مذہب تبدیل کرنے یا تبدیلی مذہب کا ارادہ ظاہر کرنے پر لوگوں کو خوفزدہ کرنے کو جرم قرار دیا گیا تھا اور ایسے مجرموں کے لیے سخت سزائیں دینے اور اُن کی گوشمالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔توہین مذہب کرنے والوں کے متعلق یہ حکم دیا گیا کہ ہائی کورٹ اپنی ماتحت عدالتوں کو یہ ہدایات جاری کرے کہ ان تمام مقدمات میں سے جن میں توہینِ مذہب کے ارتکاب کا ثبوت مہیا ہو جائے۔مجرمین کو ایسی سزائیں دی جائیں جن سے مجرمین کو یقین ہو جائے کہ انہوں نے کس قدر سنگین جرم کا ارتکاب کیا جائے۔مقدس مقامات مقدس عمارات کی واپسی کے متعلق کچھ احکام پہلے مہاراجہ کی طرف سے جاری ہو چکے تھے۔بقیہ کے متعلق کمیشن نے جو سفارشات کی تھیں۔اُن کے متعلق مہاراجہ نے حکم دیا کہ ان کی پوری پوری تعمیل کی جائے۔زیارت مدنی صاحب۔میدان عیدگاہ (سری نگر ) خانقاہ شاہ درہ (جموں ) خانقاہ صوفی شاہ (جموں ) وغیرہ کا انتظام مسلمانوں کے سپرد کیے جانے کے احکام جاری کئے گئے مسجد شاہ ہمدان اور مندر مہا کالی کے متعلق بھی احکام دیئے اور یہ بھی قرار دیا کہ کہ جن جائیدادوں کی حق داروں کو واپسی ہوگی۔اُس کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیا جائے گا۔یہ بھی ہدایت دی گئی کہ مسجد میں ، دہرے اور گر جا وغیرہ بنانے کے لیے درخواست آئے تو اس پر بہت ہمدردی سے غور کیا جائے۔153