کرامات الصادقین — Page 94
كرامات الصادقين ۹۴ اُردو ترجمہ تَبَصَّرُ خَصِيمِيُّ هَلْ تَرَى مِنْ مُّشَاكِهِ بِتِلْكَ الصِّفَاتِ الصَّالِحَاتِ بِأَحْمَدَا مجھ سے جھگڑا کرنے والے دیکھ ! کیا تو ان نیک صفات میں احمد صلی اللہ علیہ وسلّم کا کوئی مشابہ پاتا ہے۔بَشِيرٌ نَّذِيرٌامِرٌ مَّانِعٌ مَّعَا حَكِيمٌ بِحِكْمَتِهِ الْجَلِيْلَةِ يُقْتَدَى وہ بشیر ہے نذیر ہے، حکم دینے والا ہے اور نہی کرنے والا ہے وہ دانا ہے اور اپنی شاندار حکمت کی وجہ سے پیروی کیا جاتا ہے۔هَدَى الْهَائِمِينَ إِلَى صِرَاطٍ مُّقَوَّمٍ وَنَوَّرَ أَفْكَارَ الْعُقُولِ وَأَيَّدَا اس نے سر گردانوں کی سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کی اور اس نے عقلوں کے افکار کو منور کیا اور ان کو قوت بخشی۔لَهُ طَلْعَةٌ يَجْلُو الظَّلامَ شُعَاعُهَا ذُكَاءٌ مُّنِيرٌ بُرْجُهُ كَانَ بُرْجُدَا آپ کا نورانی چہرہ ایسا ہے کہ اس کی شعاع تاریکی کو دور کر دیتی ہے۔وہ روشن آفتاب ہے جس کا برج کمبل تھا ( جسے آپ اوڑھے ہوئے تھے )۔لَهُ دَرَجَاتٌ لَّيْسَ فِيْهَا مُشَارِكٌ شَفِيعٌ يُزَكِّيْنَا وَيُدْنِي الْمُبَعَّدَا آپ کو ایسے درجات حاصل ہیں جن میں آپ کا کوئی شریک نہیں وہ شفیع ہے۔ہمیں پاک کرتا ہے اور دور شخص کو قریب کر دیتا ہے۔وَمَا هُوَ إِلَّا نَائِبُ اللهِ فِي الْوَرى وَفَاقَ جَمِيعًا رَحْمَةً وَتَوَدُّدَا اور وہ تو مخلوق میں صرف اللہ کا نائب ہے اور رحمت اور محبت میں وہ سب سے بڑھ گیا ہے۔۵۰ تَخَيَّرَهُ الرَّحْمَانُ مِنْ بَيْنِ خَلْقِهِ وَ أَعْطَاهُ مَالَمْ يُعْطَ اَحَدٌ مِّنَ النَّدَى خدا نے اسے اپنی خلقت کے درمیان سے چن لیا ہے اور اس کو ایسی نعمت دی ہے جو کسی کو نہیں دی گئی۔۱۸۶