کرامات الصادقین — Page 93
كرامات الصادقين ۹۳ اُردو ترجمه تَرَاء فِى جَمَالُ الْحَقِّ كَالشَّمْسِ فِي الضُّحَى وَلَاحَ عَلَيْنَا وَجْهُهُ الطَّلْقُ سَرْمَدَا تو جمال الہی اس طرح جلوہ گر ہو گیا جس طرح سورج دن کے وقت جلوہ گر ہوتا ہے اور اس کا ہمیشہ چمکنے والا چہرہ ہم پر ظاہر ہو گیا۔وَ قَدِ اصْطَفَيْتُ بِمُهْجَتِى ذِكْرَحَمْدِهِ وَ كَافٍ لَّنَا هَذَا الْمَتَاعُ تَزَوُّدَا میں نے اپنے دل و جان سے اس کی تعریف کے ذکر کو پسند کر لیا اور یہی سامان بطور زادراہ کے ہمارے لئے کافی ہے۔وَفَوَّضَنِي رَبِّي إِلَى فَيْضِ نُورِهِ فَأَصْبَحْتُ مِنْ فَيُضَانِ أَحْمَدَ أَحْمَدَا اور میرے رب نے مجھے آپ کے نور کے فیض کے حوالہ کر دیا تب میں احمد کے فیضان سے احمد بن گیا۔وَهذَا مِنَ اللَّهِ الْكَرِيمِ الْمُحْسِنِ وَمَا كَانَ مِنْ الْطَافِهِ مُسْتَبْعَدَا اور یہ سب کچھ اللہ کریم ومحسن کی طرف سے ہے اور ایسا ہونا اس کی مہر بانیوں سے بعید نہ تھا۔وَوَاللَّهِ هَذَا كُلُّهُ مِنْ مُحَمَّدٍ وَيَعْلَمُ رَبِّي أَنَّهُ كَانَ مُرشِدَا اور اللہ کی قسم ! یہ سب کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے ہے اور میرا رب خوب جانتا ہے کہ وہی مرشد ہے۔وَ فِي مُهْجَتِي فَوُرٌ وَّ جَيْشُ لَا مُدَحَا سُلَالَةَ أَنْوَارِ الْكَرِيمِ مُحَمَّداً اور میری جان میں ایک جوش اور ولولہ ہے تا میں خدائے کریم کے نوروں کے خلا سے محمد علیہ کی تعریف کروں۔كَرِيمُ الْسَّجَايَا اكْمَلُ الْعِلْمِ وَالنُّهَى شَفِيعُ الْبَرَايَا مَنْبَعُ الْفَضْلِ وَ الْهُدَى وہ اعلیٰ خصائل والا اور علم و عقل میں اکمل ہے۔سب مخلوق کا شفیع اور فضل و ہدایت کا منبع ہے۔۱۸۵