کرامات الصادقین — Page 82
كرامات الصادقين ۸۲ اُردو ترجمہ وَلَكِنْ ظَنَنْتَ ظُنُّونَ سَوْءٍ بِعُجُلَةٍ كَغُولٍ هَوًى وَالْغُولُ لَا يَتَطَهَّرُ لیکن تو جلد بازی سے اور ہوائے نفس سے بدگمانی کرنے لگ گیا ایک بھوت کی طرح۔اور بھوت تو پاک نہیں ہوتا۔هَلِ الْعِلْمُ شَيْءٌ غَيْرُ تَعْلِيمِ رَبَّنَا وَأَيَّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ نَتَخَيَّرُ کیا وہ علم کوئی چیز ہے جسے ہمارے رب نے نہ سکھایا ہوا اور کونسی بات ہم اس کے بعد اختیار کر سکتے ہیں؟ كِتَابٌ كَرِيمٌ اُحْكِمَتْ آيَاتُهُ وَحَيَاتُهُ يُحْيِ الْقُلُوبَ وَيُزْهِرُ وہ کتاب کریم ہے اس کی آیات محکم ہیں اور اس کی زندگی دلوں کوزندہ اور روشن کرتی ہے۔يَدُعُ الشَّقِيَّ وَلَا يَمَسُّ نِكَاتَهُ وَيُرُوِى التَّقِيَّ هُدًى فَيَنْمُرُ وَيُثْمِرُ وہ بد بخت کو دھکے دیتی ہے اور وہ اسکے نکات کو نہیں چھوسکتا اور وہ پر ہیز گار کو ہدایت سے سیراب کرتی ہے سو وہ نشو ونما پاتا ہے اور پھل دیتا ہے۔وَمَتَعَنِى مِنْ فَيُضِهِ لُطْفُ خَالِقِي وَإِنِّي رَضِيعُ كِتَابِهِ وَمُخَفَّرُ اور میرے رب کی مہربانی نے اپنے فیض سے مجھے بہرہ ور کیا ہے۔میں اس کی کتاب کا شیر خوار ہوں اور اسکی حفاظت میں ہوں۔كَرِيمٌ فَيُؤْتِي مَنْ يَّشَاءُ عُلُومَهُ قَدِيرٌ فَكَيْفَ تُكَذِّبَنَّ وَتَهُكَرُ وہ کریم ہے۔وہ جسے چاہتا ہے اپنے علوم دیتا ہے وہ قدیر ہے۔سوتو (اس بات کی ) کیسے تکذیب کرتا ہے اور کیسے (اس پر ) تعجب کرتا ہے۔وَ إِنِّي نَظَمُتُ قَصِيدَتِي مِنْ فَضْلِهِ لِتَعْلَمَ فَضْلَ اللَّهِ كَيْفَ يُخَيْرُ اور میں نے خدا کے فضل سے اپنا قصیدہ منظوم کیا ہے تا کہ تو جان لے کہ اللہ کا فضل کس طرح برگزیدہ بنادیتا ہے۔۱۷۴