کرامات الصادقین — Page 81
كرامات الصادقين M اُردو ترجمہ فَذَرْنِي وَخَلَّاقِي وَ لَسْتَ مُصَيْطِرًا عَلَى وَلَا حَكَمٌ وَقَاضٍ فَتَامُرُ تو مجھے اور میرے پیدا کرنے والے کو چھوڑ دے۔ مجھ پر تو کوئی داروغہ نہیں ہے اور نہ حکم اور قاضی ہے کہ تو حکم چلائے۔ وَ أَثَرَنِي رَبِّي وَ اَخْزَاكَ خَالِقِي فَقَدْ ضَاعَ يَا مِسْكِينُ مَا كُنتَ تَبْذُرُ میرے رب نے مجھے پسند کیا ہے اور میرے خالق نے تجھے رسوا کیا ہے اور بے شک اے مسکین ! ضائع ہو چکا ہے جو تو ہوتا رہا تھا۔ ا لَيْسَتْ تُقَاةُ اللَّهِ شَرُطًا لِمُؤْمِنٍ فَمَا لَكَ يَوْمَ الْأَخْذِ لَا تَتَذَكَّرُ کیا خدا کا تقویٰ مومن کے لئے شرط نہیں ؟ تجھے کیا ہو گیا ہے کہ تو گرفت کے دن کو یا د نہیں کرتا ۔ وَعَدَوْتَ حَتَّى قُلْتَ لَسْتُ بِأَئِبِ وَإِنَّ الْهُدَى بَعْدَ الْقِلَى مُتَوَعِرُ اور تو نے حد سے اتنا تجاوز کیا کہ کہہ دیا کہ میں تو (اب) واپس آنے والا نہیں ہوں اور یقینا دشمنی کے بعد ہدایت پانا مشکل ہے۔ اتُفْتِي بِمَا لَمْ يُنْزِلِ اللَّهُ مِنْ هُدًى وَ تُكْفِرُ مَنْ الْقَى السَّلَامَ وَ تَجْسُرُ کیا تو ایسی بات کا فتوی دیتا ہے جس کے لئے اللہ نے کوئی ہدایت نازل نہیں کی اور جو سلام لے اسے کا فر قرار دیتا ہے اور دلیری کرتا ہے۔ الده وَ وَاللَّهِ بَلْ تَاللَّهِ لَوْ كُنْتَ مُخْلِصًا اَرَيْتُكَ آيَاتٍ وَلَكِنْ تُزَوِّرُ ﴿۲۵﴾ بخدا! اللہ کی قسم ! اگر تو مخلص ہوتا تو میں تجھے نشانات دکھا تا لیکن تو تو فریب کر رہا ہے۔ وَ لَوْ قَبْلَ الْفَارِي سَأَلْتَ اَمَانَةً لَعَمْرِي هُدِيْتَ وَ صِرْتَ شَيْخًا يُبْصِرُ اور اگر تو از راه دیانت مجھے کافر ٹھہرانے سے پہلے (مجھ سے) پوچھ لیتا تو مجھے قسم ہے کہ تو ہدایت پاتا اور ایک صاحب بصیرت شیخ بن جاتا ۔ ۱۷۳