کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 80 of 279

کرامات الصادقین — Page 80

كرامات الصادقين ۸۰ اُردو ترجمه وَ مَا كَانَ اَنْ تُخْفَى الْحَقَائِقُ دَائِمًا وَمَا يَكْتُمُ الْإِنْسَانُ فَالدَّهْرُ يُظْهِرُ اور حقائق ہمیشہ کے لئے چھپائے نہیں جا سکتے اور جو کچھ انسان چھپاتا ہے خود زمانہ ا سے ظاہر کر دیتا ہے۔وَلَيْسَ خِفَاءٌ مُغْلَقٌ فِي دِينِنَا وَمَا جَاءَ مِنْ هَدْي مُّبِينٍ فَنُؤْثِرُ اور ہمارے دین میں کوئی بھی لا نیل پوشیدہ بات نہیں اور جو واضح ہدایت آ چکی سو ہم اسے ہی مقدم کر رہے ہیں۔سَيُكْشَفُ سِرُّصُدُورِنَا وَ صُدُورِكُمْ بِيَوْمٍ يَقُودُ إِلَى الْمَلِيْكِ وَيَحْشُرُ ہمارے سینوں اور تمہارے سینوں کا راز ضرور کھول دیا جائے گا اس دن جو لوگوں کو اکٹھا کر کے خدا کے حضور پیش کر دے گا۔فَمَنْ كَانَ يَسْعَى الْيَوْمَ فِي الذِيْنِ مُفْسِدًا فَيُحْرَقُ فِي يَوْمٍ لَّظَاهُ تُسَعَرُ جو آج مفسد ہو کر دین میں بگاڑ کی ) کوشش کرتا ہے وہ ایسے دن جلا دیا جائے گا جس کا شعلہ خوب بھڑ کا یا جائے گا۔وَإِنَّا عَلَى نُورٍ وَّ انْتُمْ عَلَى اللَّظى وَمَا يَسْتَوِي عُمَى وَ قَوْمٌ يُبَصِرُ اور ہم تو نور پر قائم ہیں اور تم آگ کے شعلے پر ہو اور اندھے اور بصیرت یا فتہ لوگ برابر نہیں ہو سکتے۔وَ مَنْ كَانَ مَحْجُوبًا فَيَأْتِي مُوَسْوِسٌ فَيَكُبُهُ فِي هُوَّةٍ وَّ يُدَمِّرُ اور جو شخص ( علم و عقل سے محروم ہو اس کے پاس وسوسہ ڈالنے والا آتا ہے سو وہ اس کو ( جہنم کے گڑھے میں اوندھے منہ گرا کر ہلاک کر دیتا ہے۔وَمَا يَصْطَفِى اللَّهُ الْعَلِيْمُ مُزَوّرًا وَمَا يَجْتَبِي الْفُسَّاقَ رَبِّ أَطْهَرُ اور خدائے علیم مکار کو فضیلت نہیں دیا کرتا اور پاک رب فاسقوں کو برگزیدہ نہیں کیا کرتا۔۱۷۲