کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 79 of 279

کرامات الصادقین — Page 79

كرامات الصادقين أَ ۷۹ اُردو ترجمہ اخْتَرْتُ رِجْسًا بَعْدَ خَمْسِينَ حِجَّةً وَقَدْ كُنْتَ تَشْهَدُ أَنَّ أَحْمَدَ أَطْهَرُ کیا میں نے پچاس سال کے بعد ناپاکی کو پسند کر لیا ہے؟ حالانکہ تو تو گواہی دیا کرتا تھا کہ احمد بہت پاکباز ہے۔وَ تَعْلَمُ أَنِّي حِذْرِيَانٌ وَمُتَّقِي وَتَعْلَمُ زَارِوَ بَعْدَهُ تَتَنَمَّرُ اور تو جانتا ہے کہ میں بہت پر ہیز گار اور متقی ہوں۔اور تو میری چنگھاڑ کو بھی جانتا ہے اور اس کے بعد بھی تو چیتا بنتا ہے۔تَبَصَّرُ خَصِيمِيُّ هَلْ تَرَى مِنْ دَلَائِلٍ عَلَى مَا تَقُولُ وَ فَكَّرَهُ كَيْفَ تَكْفُرُ اے میرے مخاصم! دیکھ کیا تو کوئی دلائل پاتا ہے اس بات پر جو تو کہتا ہے؟ اور ضرور سوچ کہ تو کیسے انکار کرتا ہے۔أَنَحْنُ تَرَكْنَا قِبْلَةَ اللَّهِ شِقْوَةٌ أَنَبذُ صُحُفَ اللَّهِ كُفْرًا وَّ نَهْجَرُ کیا ہم نے خدا کے قبلے کو بدبختی سے چھوڑ دیا ہے؟ کیا ہم خدا کی کتابوں کو کفر کرتے ہوئے پھینک رہے اور چھوڑ رہے ہیں؟ أَنَرُغَبُ عَنْ دِينِ النَّبِيِّ الْمُصْطَفَى وَدِيْنًا مُخَالِفَ دِينِهِ نَتَخَيَّرُ کیا ہم مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے دین سے روگردان ہورہے ہیں اور کوئی اور دین اس کے دین کے مخالف اختیار کر رہے ہیں؟ سَيُخْزِي الْمُهَيْمِنُ كَاذِبًا تَارِكَ الْهُدَى كَلانَا أَمَامَ اللَّهِ وَاللَّهُ يَنْظُرُ خدائے مہیمن جھوٹے اور تارک ہدایت کو ضر ور رسوا کر دے گا۔ہم دونوں ہی اللہ کے سامنے ہیں اور اللہ دیکھ رہا ہے۔وَإِنِّي أَنَا الرَّحْمَانُ نَاصِرُ حِزْبِهِ وَ مَنْ كَانَ مِنْ حِزْبِي فَيُعْلَى وَيُنْصَرُ (خدا نے الہاما کہا ) میں ہی رحمان ہوں جو اپنے گروہ کا مددگار ہوں اور جو شخص میرے گروہ میں سے ہوگا سو وہی بلند کیا جائے گا اور نصرت دیا جائے گا۔هَذَا الْهَامٌ مِّنَ اللَّهِ تَعَالَى - ( یہ مصرعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا )۔