کرامات الصادقین — Page 65
كرامات الصادقين ۶۵ اُردو ترجمہ ا تَتْرُكُ مَا جَاءَتْ بِهِ الرُّسُلُ مِنْ هُدَى الَا تَتَّبَعَنُ قَوْمًا هُدُوا وَ تَبَقَّرُوا کیا تو چھوڑتا ہے اس ہدایت کو جو رسول لے کر آئے؟ کیا تو ان لوگوں کی پیروی نہیں کرتا جو ہدایت دیئے گئے اور انہوں نے بہت علم حاصل کیا؟ عَلَيْكُمْ بِسُبُلِ اللَّهِ مِنْ قَبْلِ سَاعَةٍ تُرِيكُمْ لَظَى النَّارِ الَّتِي هِيَ تُسْعَرُ تم پر خدا کی راہوں کا اختیار کرنا اس گھڑی کی آمد سے پہلے لازم ہے جو تم کو اس آگ کا شعلہ دکھائے گی جو بھڑکائی جائے گی ۔ عَذَابٌ أَلِيمٌ لَا انْتِهَاءَ لِحَرْقِهِ وَ إِنْ يَنضَجَنُ جِلْدٌ فَيُخْلَقُ اخَرُ وه در دناک عذاب ہو گا جس کی جلن ختم نہیں ہوگی اور اگر ایک چمڑا پک جائے گا تو دوسرا پیدا کر دیا جائے گا ۔ يُنَبِّئُكَ الْعَلَّامُ مَا كُنْتَ تُضْمِرُ وَيُبْدِي لَكَ النُّورَ الَّذِي الْيَوْمَ تُنْكِرُ علام الغيوب خدا تجھ کو بتائے گا جو کچھ تو چھپاتا رہا اور وہ اس نور کو تیرے سامنے ظاہر کر دے گا جس کا آج تو انکار کر رہا ہے۔ الَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا اللَّهَ رَبَّكُمُ وَ إِنَّ عَذَابَ اللَّهِ أَدْهَى وَأَكْبَرُ ﴿۳۹﴾ خبر داراے لوگو! اللہ سے ڈرو جو تمہارا رب ہے اور بے شک اللہ کا عذاب بہت بڑی مصیبت ہے اور بہت بڑا ہے ۔ ا لَمْ يَأْتِكُمْ نُذُرٌ وَّ أَيَاتُ رَبِّكُمُ نَرى بَغْيَكُمْ وَ دُمُوعُنَا تَتَحَدَّرُ کیا تمہارے پاس ڈرانے والے (انبیاء) اور تمہارے رب کے نشانات نہیں آئے ؟ ہم تمہاری سرکشی کو دیکھ رہے ہیں اور ہمارے آنسو بہ رہے ہیں۔ وَلِكُلِّ نَبَإِ مُسْتَقَرٌّ وَمَظْهَرٌ وَلِكُلِّ مَا يَأْتِيكَ وَقْتْ مُّقَدَّرُ اور ہر عظیم الشان خبر کا ایک مقررہ وقت اور مقام ظہور ہے اور جو کچھ تجھے پیش آتا ہے اس کیلئے بھی ایک مقدر وقت ہے ۔ ۱۵۷