کرامات الصادقین — Page 60
كرامات الصادقين ۶۰ اُردو ترجمه بَلِ الدُّوْدُ أَعْجَبُ خِلْقَةٌ مِنْ مَّسِيحِكُمْ وَيَخْلُقُ رَبِّي مَايَشَاءُ وَيَقْدِرُ بلکہ کیڑا تو اپنی خلقت میں تمہارے مسیح سے بھی زیادہ حیران کن ہے اور میرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور اسکی قدرت رکھتا ہے۔اَلَا رُبَّ دُودٍ قَدْ تَرَى فِي مَرْبَعٍ تَكَوَّنُ فِي لَيْلٍ وَّ تَنْمُووَتَكْفُرُ آگاہ رہو کہ بہت سے کیڑے تو کبھی موسم بہار کی بارش میں دیکھتا ہے کہ وہ ایک ہی رات میں عدم سے وجود میں آ جاتے ہیں اور نشو ونما پا جاتے ہیں۔وَلَيْسَتْ لَهَا أُمِّ بِأَرْضِ وَّلَا أَبٌ فَفَكِّرُ هَدَاكَ اللَّهُ هَادٍ أَكْبَرُ اور زمین میں نہ ان کی کوئی ماں ہوتی ہے اور نہ کوئی باپ۔سو تو سوچ۔اللہ تجھے ہدایت دے کہ وہ ہادی اکبر ہے۔وَ إِنْ كُنتَ لَا تَدَعُ الْجِدَالَ وَتُنْكِرُ فَبَارِزُ لَنَا إِنَّا إِلَى الْحَرْبِ نَعْكِرُ اور اگر تو جھگڑانہیں چھوڑتا اور انکا ر ہی کرتا ہے تو ہم سے مقابلہ کر۔ہم بھی لڑائی کی طرف حملے کے لئے لوٹتے ہیں۔وَإِنَّ لَنَا الْمَوْلَى وَلَا مَوْلَى لَكُمْ فَتَنْظُرُ أَنَّا نَغْلِبَنَّ وَنُنْصَرُ اور ہمارا تو ایک مولیٰ ہے اور تمہارا کوئی مولی نہیں۔سو تو دیکھ لے گا کہ ہم ضرور غالب آئیں گے اور مدد دئیے جائیں گے۔وَ وَاللَّهِ إِنِّي أَكْسِرَنَّ صَلِيْبَكُمْ وَ لَوْ مُزَّقَتُ ذَرَّاتُ حِسْمِي وَ أَكْسَرُ اور خدا کی قسم! میں تمہاری صلیب کو ضرور توڑ ڈالونگا اگر چہ میرے جسم کے ذرات منتشر کر دیئے جائیں اور میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا جاؤں۔۱۵۲