کرامات الصادقین — Page 48
كرامات الصادقين ۴۸ اُردو ترجمہ أَلَا إِنَّهُ عَبْدٌ ضَعِيفٌ كَمِثْلِنَا فَلَا تَتَّبِعُ يَا صَاحِ قَوْمًا خُسِرُوا سن لے کہ وہ ہماری طرح ہی ایک عاجز بندہ ہے۔سواے دوست ! تو ان لوگوں کی پیروی نہ کر جو نقصان اٹھا چکے ہیں۔وَ وَاللَّهِ يَأْتِي وَقْتُ تَصْدِيقِ كَلْمَتِي وَيُبْدِي لَكَ الرَّحْمَنُ مَا كُنْتَ تُضْمِرُ اور خدا کی قسم ! میری باتوں کی تصدیق کا وقت آ جائے گا اور رحمن تجھ پر ظاہر کر دے گا جو تو دل میں چھپا رہا تھا۔فَلا تَسْمَعَنُ مِّنْ بَعْدُ ذِنْبًا وَّعَقْرَبًا يَصُولُ بِوَثْبٍ أَوْتَدِبُّ وَتَأْبِرُ پس تو نہیں سنے گا اس کے بعد کسی بھیڑیے کے متعلق کہ وہ اچھل کر حملہ کرتا ہے اور بچھو کے متعلق جور بینگتا ہے اور ڈنگ مار دیتا ہے۔مَقَامِي رَفِيعٌ فَوْقَ فِكْرِ مُفَكِّرٍ وَقَوْلِى عَمِيقٌ لَّا يَلِيْهِ الْمُصَعِرُ میرا مقام سوچنے والے کی سوچ سے بلند تر ہے اور میر اقول گہرا ہے اور تکبر سے منہ موڑنے والا اس تک نہیں پہنچ سکتا۔إِذَا قَلَّ عِلْمُ الْمَرْءِ قَلَّ اعْتِقَادُهُ وَمَا يَمُدَحَنُ حُسْنًا ضَرِيرٌ مُعَدَّرُ جب انسان کا علم تھوڑا ہو تو اس کا اعتقاد بھی کمزور ہوتا ہے اور ایک انتہائی طور پر معذور اندھا تو حُسن کی تعریف نہیں کر سکتا۔اَلَا رُبَّ مَجْدٍ قَدْ يُرى مِثْلَ ذِلَّةٍ إِذَا مَا تَعَالَى شَانُهُ الْمُتَسَيِّرُ آگاہ رہو کہ بہت سی عظمتیں ذلت کی طرح نظر آتی ہیں جبکہ (درحقیقت) ان کی چھپی ہوئی شان ( نگاہ سے ) بلند ہوتی ہے۔اَلَمْ تَعْلَمَنُ أَنِّى جَرِيٌّ مُبَارِدٌ وَإِنْ كُنتَ فِي شَكٍّ فَبَارِزُ فَتَحْضُرُ کیا تو نہیں جانتا کہ میں ایک بہادر جنگجو ہوں اور اگر تجھے شک ہوتو مقابلہ میں نکل تو ہم بھی آجائیں گے۔۱۴۰